قومی

MLA Rajeshwar Singh inaugurated Biggest Cricket Championship: راجیشور سنگھ نے کیا لکھنو کے سب سے بڑے ’کرکٹ چمپئن شپ‘ کا افتتاح، 170 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ

Lucknow: لکھنؤ شہر کے کانپورواقع ہند نگر کے جے جگت پار میں جمعہ کو الگ ہی نظارہ تھا، ہر طرح کے جوش اور جذبے سے لبریرز کرکٹ کھلاڑی اورشائقین جوش و خروش سے لبریزنظرآئے تھے، پورا پارک کرکٹ اسٹیڈیم کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔ بڑی تعداد میں موجود تماشائی کرکٹ کے ساتھ موسیقی بھی محظوظ ہوتے رہے۔ موقع تھا سروجنی نگرکے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشورسنگھ کے ذریعہ منعقدہ سروجنی نگراسپورٹس لیگ کے دوسرے مرحلے کے کرکٹ چمپئن شپ کے سٹی ٹورنا منٹ کا شاندار افتتاح کیا۔

اس کرکٹ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیرشہری اورمکانات کوشل کشورمہمان خصوصی کے طورپرپہنچے۔ یہ چمپئن شپ لکھنو ضلع کا سب سے نایاب اوربے مثال ہے، جس میں 170 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں کی ٹیموں کے انعقاد الگ الگ کئے جا رہے ہیں، چمپئن شپ میں اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کی زیادہ عمر 19 سال مقرر کی گی ہے اور آزاد اسپورٹس کلبوں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، جن کے لئے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ عمر25 سال مقرر کی گئی ہے۔ سروجنی نگر کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ لکھنوکی اب تک کی سب سے بڑی ’کرکٹ چمپئن شپ‘ ہے۔

لکھنو میں کرکٹ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر راجیشور سنگھ خطاب کرتے ہوئے۔

وشوناتھ اکیڈمی کے یش وشو کرما بنیں پلیئرآف دی میچ

اس چمپئن شپ کا پہلا لیگ مقابلہ وشوناتھ اکیڈمی اور دہلی پبلک اسکول ایلڈیکو کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ مقابلے میں وشوناتھ اکیڈمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ گنواکر 120 رن بنائے۔ 121 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے دہلی پبلک اسکول 7 وکٹ گنواکر68 رن ہی بناسکی۔ وشوناتھ اکیڈمی کے یش وشو کرما آف دی میچ بنیں۔ سب سے بہترین گیند باز اکشت اگنی ہوتری (ڈی پی ایس ایلڈیکو)، سب سے بہترین بلے باز پرانجل سنگھ (وشوناتھ اکیڈمی) اور میچ میں سب سے لمبا چھکا لگانے والے ومل کو ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اعزاز سے نوازا۔

لکھنو میں کرکٹ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

صحت مند نوجوان ایک مضبوط قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

اس دوران ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند نوجوان ایک مضبوط قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سروجنی نگر کے نوجوان فزیکلی فٹ اور مینٹلی الرٹ رہے، اس کے لئے  ’سروجنی نگر اسپورٹس لیگ‘ کا انعقاد مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے، یہاں نوجوانوں کی تعداد دنیا کے پانچویں سب سے بڑے ملک کے برابر ہے۔ نوجوان اپنے آپ میں ایک مذہب، ذات اور ملک ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کے اندر چھپی کھیل صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور انہیں کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلیں اور علاقے، ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

41 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago