قومی

IGI Airport News: دہلی ایئر پورٹ سے شاطر بدمعاش دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار، ملک کے مختلف ایئر پورٹ پر مسافروں کو بناتا تھا اپنا شکار

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی) سے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتارکیا گیا ہے۔ پکڑا گیا جعل ساز خود کو طالب علم بتاتا تھا اور فلائٹ چھوٹنے کے بہانے آئی جی آئی ایئر پورٹ پر بھولے بھالے مسافروں کو اپنی ٹھگی کا شکار بناتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم شاطربدمعاش اب تک ملک کے کئی ایئر پورٹس پر 150 سے زیادہ مسافروں کے ساتھ ٹھگی کی واردات کو انجام دے چکا ہے۔

خود کو طالب علم بتاکر مسافروں سے مانگتا تھا ٹکٹ کے پیسے

گرفتار ٹھگ کا نام موڈیلا وینکٹ دنیش کمار ولد موڈیلا شری نواس راو ہے جوکہ آندھرا پردیش کے گنٹور کا رہنے والا ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ نے اس کے خلاف دھوکہ دہلی کے 02 مجرمانہ معاملے درج کئے ہیں۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے اس بدنام زمانہ دھوکے باز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ دھوکے باز ملک کے الگ الگ ایئر پورٹس پر خود کو ایک ایسے طالب علم کے طور پر پیش کرتا تھا، جس کی فلائٹ چھوٹ گئی ہے اور اسی بہانے یہ مسافروں سے پیسے مانگتا تھا۔

ایسے پکڑا گیا بدمعاش

وستارا ایئرلائنس سے دہلی سے اندور کا سفر کر رہے ایک مسافر اکشت پلسانیا نے ایئر پورٹ سیکورٹی ملازم (سی آئی ایس ایف) سے ایک مشتبہ مسافر کے بارے میں شکایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص ان سے یہ کہہ کر پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے کہ اس کی فلائٹ چھوٹ گئی ہے اور اسے نئی فلائٹ لینے کے لئے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے۔ مسافر کی شکایت کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا ہے اور اسے بورڈنگ گیٹ نمبر 29 پر پکڑا گیا۔ پکڑے گئے مسافر کی پہچان موڈیلا وینکٹ دنیش کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو وجے واڑہ سے ایئر انڈیا ایئر لائنس کے فلائٹ نمبر AI-468/STA سے رات میں 23:40 منٹ پر ایئرپورٹ پہنچا تھا اور اسے 05 اپریل 2023 کو فلائٹ نمبر AI-887/STD سے صبح 07:00 بجے اپنا آگے کا سفر ممبئی کے لئے کرنا تھا۔ وہ کرشن راج کے نام پر یہ سفر کر رہا تھا اور پہلے بھی اسی طرح  کی دھوکہ دہی کے کئی معاملوں میں شامل تھا۔

گرفتاری اور پوچھ گچھ

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انسپکٹر یشپال سنگھ ایس ایچ او/آئی جی آئی ایئر پورٹ کی قیادت میں ایس آئی مکیش کمار اور ایچ سی ہوا سنگھ کی ٹیم کی تشکیل ویریندرمور، ایس پی/ایئرپورٹ کے ذریعہ کیا گیا۔ آج 6 اپریل کو ٹیم نے سی آئی ایس ایف سیکورٹی اسٹاف کی مدد سے ملزم موڈیلا وینکٹ دنیش کمار کو آئی جی آئی ایئر پورٹ، نئی دہلی سے گرفتار کرلیا۔

الگ الگ ایئرپورٹ پر جاکر مسافروں کو بناتا تھا شکار

پکڑے گئے ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملزم موڈیلا وینکٹ دنیش کمار مسافروں کو ٹھگنے کے لئے الگ الگ ایئر پورٹ پر جاتا تھا۔ وہ فلائٹ چھوٹنے کے بہانے مسافروں سے ٹھگی کرتا تھا اور اس کے لئے خود کو الگ الگ یونیورسٹی کا طالب علم بتاتا تھا۔ ایک بار جب وہ مسافروں کو اپنی باتوں میں پھنسانے می ںکامیاب ہوجاتا تھا تو مسافر ٹکٹ کے پیسے اس کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیتے تھے، جس کے بعد وہ مسافروں کو دھوکہ دیتا تھا۔  جانچ کے دوران اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ ملزم ملک کے مختلف ایئر پورٹ پر تقریباً ایک ہی طریقے سے لوگوں کو ٹھگنے کے 10 معاملوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ گزشتہ 5-4 سالوں سے ایسا ہی کر رہا ہے اور اس طرح سے 200 سے زیادہ مسافروں سے ٹھگی کرچکا ہے۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسے پہلے بھی اسی طرح کے الزامات کے ساتھ بنگلورو، ممبئی، حیدرآباد اور کولکاتا کے ایئرپورٹ پرگرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم موڈیلا کے خلاف پہلے سے ہی کئی معاملے درج ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

JPC Meeting: جے پی سی میٹنگ میں داؤدی بوہرہ برادری نے خود کو وقف بورڈ کے دائرے سے باہر رکھنے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات

سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…

2 hours ago

Sharda Sinha Death: لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، سی ایم نتیش ہوئے جذباتی

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…

2 hours ago

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

4 hours ago