بھارت ایکسپریس–
K. Srikkanth On KL Rahul vs Sarfaraz Khan: ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی۔ اس سیریزکا پہلا ٹسٹ 19 ستمبرسے چنئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم اس وقت سب سے بڑا سوال ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریزمیں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی اورزخمی کھلاڑیوں کے ٹیم میں واپسی کے بعد ٹیم سے کسے باہر کیا جائے گا؟
بہرحال، ہندوستان کے سابق کرکٹراورچیف سلیکٹرکے شری کانت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ کے شری کانت کے موقف کی مخالفت بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ انہوں نے جو بات کہی ہے، وہ کوئی عام بات نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ٹیم سے متعلق ایک اہم بات ہے۔ دراصل، کے شری کانت کا ماننا ہے کہ مڈل آرڈرمیں سرفرازخان کی جگہ کے ایل راہل کوموقع ملنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مسلسل رن بنا رہے سرفرازخان سے بہترمتبادل کے ایل راہل کیوں ہیں؟
کے شری کانت نے اپنے یوٹیوب چینل پرکہا کہ ایمانداری سے کہوں تو سرفرازخان کے لئے برا محسوس کررہا ہوں، لیکن جب کسی بڑے کھلاڑی کی واپسی ہوگی توآپ کوباہربیٹھنا پڑجاتا ہے۔ اس کواس مثال سے سمجھا جاسکتا ہے کہ سرفرازخان اوردھروجریل کوباہربیٹھنا پڑے گا، کیونکہ رشبھ پنت کی واپسی ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل کی واپسی تقریباً طے ہے۔ اگرایسا ہوا توسرفراز خان کوباہربیٹھنا ہوگا۔
کے شری کانت کا ماننا ہے کہ سرفرازخان کے مقابلے کے ایل راہل زیادہ تجربہ کارہیں، اس وجہ سے کے ایل راہل کوتوجہ ملنی چاہئے۔ حالانکہ بی سی سی آئی بھی واضح کرچکی ہے کہ ہندوستان-بنگلہ دیش ٹسٹ کے دوران سرفرازخان چنئی میں رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس–
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…