اسپورٹس

IPL 2026: آئی پی ایل: اجنکیا رہانے نے گوتم گمبھیر کا 10 سال پرانا توڑ دیا ریکارڈ

وانکھڑے اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں کے کے آر کے لیے اننگز کی شروعات کرنے آئے رہانے نے 40 گیندوں پر 3 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی دھماکہ خیز پاری کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا۔ یہ کسی بھی کے کے آر کپتان کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف سب سے بڑی اننگز ہے۔ اسی پرفارمنس کے ذریعے رہانے نے گوتم گمبھیر کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

گمبھیر نے 2015 میں کولکاتہ میں ایم آئی کے خلاف 57 رنز بنائے تھے

گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل 2016 میں کولکاتہ میں ممبئی انڈینز کے خلاف 52 گیندوں پر 64 رنز کی پاری کھیلی تھی۔ گمبھیر کی یہ اننگز ٹیم کے لیے تیسری بڑی پاری تھی۔ 2016 میں ہی گمبھیر نے ایم آئی کے خلاف وانکھڑے میں 45 گیندوں پر 59 رنز بنائے تھے۔ ممبئی انڈینز کے خلاف کے کے آر کے کپتان کے طور پر یہ گمبھیر کی چوتھی سب سے بڑی اننگز بھی رہی ہے۔ گمبھیر نے 2015 میں کولکاتہ میں ایم آئی کے خلاف 57 رنز بنائے تھے۔

گوتم گمبھیر کا نام کے کے آر کی تاریخ میں کپتان، بلے باز اور مینٹر کے طور پر بہت بڑا ہے

گوتم گمبھیر کا نام کے کے آر کی تاریخ میں کپتان، بلے باز اور مینٹر کے طور پر بہت بڑا ہے۔ گمبھیر نے 2012 اور 2014 میں اپنی کپتانی میں کے کے آر کو آئی پی ایل کا ٹائٹل دلایا۔ بعد میں آئی پی ایل 2024 میں گمبھیر نے مینٹر کے طور پر کے کے آر کو چیمپیئن بنایا۔ گمبھیر کے کے آر کے سب سے کامیاب بلے باز بھی ہیں۔ 2011 سے 2017 کے دوران گمبھیر نے کے کے آر کے لیے 122 میچوں میں 121 اننگز میں 30 نصف سنچریاں بنا کر 3,345 رنز اسکور کیے۔آئی پی ایل 2025 میں کے کے آر کی کپتانی سنبھالنے والے رہانے نے ٹیم کے لیے 21 میچوں میں 4 نصف سنچریاں بناتے ہوئے 590 رنز اسکور کیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

27 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

1 hour ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

1 hour ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

2 hours ago