اسپورٹس

Lucknow beats Mumbai by 12 Runs: اویش خان اور شاردل ٹھاکر نے آخری اووروں میں پلٹا میچ، لکھنو نے ممبئی کو 12 رنوں سے ہرایا

IPL 2025: انڈین پریمیئرلیگ 2025 کا 16واں مقابلہ جمعہ 5 اپریل کو لکھنو میں کھیلا گیا۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رنوں سے ہرا دیا۔ میچ بے حد دلچسپ رہا اور آخری اوور تک فینس کی دھڑکنیں بڑھتی رہیں۔ ممبئی کو جیت کے لئے آخری اوور میں 22 رن چاہئے تھے۔ اسٹرائیک پر ہاردک پانڈیا تھے۔ تاہم لکھنو کے تیز گیند باز اویش خان نے شاندارگیند بازی کی۔ انہوں نے صرف 9 رن دیئے اور ممبئی کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔ ہاردک پانڈیا پوری طرح دباو میں نظرآئے۔ یہ ممبئی انڈینس کی اس سیزن کی تیسری ہاررہی۔ وہیں لکھنو نے اپنی دوسری جیت درج کی۔

ممبئی کی دھیمی شروعات

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ صرف 17 رنوں پر دو وکٹ گرچکے تھے۔ ول جیکس (5) کو آکاش دیپ نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد ریان ریکیلٹن (10) بھی شاردل ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد نمن دھیراور سوریہ کماریادو نے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 69 رنوں کی شراکت کی۔ نمن نے 24 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہیں دگویش راٹھی نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کماریادو اور امپیکٹ پلیئر تلک ورما کے درمیان 66 رنوں کی شراکت ہوئی۔ اویش خان نے انہیں آوٹ کرکے میچ کا رخ پلٹ دیا۔ تلک ورما لے میں نہیں نظرآئے۔ انہوں نے 24 گیندوں میں 25 رن بنائے اور 19ویں اوورمیں ریٹائرڈ آوٹ ہوگئے۔ آخری اوورمیں ہاردک پانڈیا سے امید تھی، لیکن اویش خان نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

لکھنو کی شاندار بلے بازی

ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنو نے 8 وکٹ پر 203 رن بنائے۔ اننگ کی شروعات شاندار رہی۔ مچیل آرش اور ایڈن مارکرم نے پاورپلے میں 69 رن جوڑ دیئے۔ مارش نے 27 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور کل 60 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ مارش اور مارکرم کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 76 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے نکولس پورن (12) کو آوٹ کیا۔ پھر انہوں نے کپتان رشبھ پنت (3) کو بھی جلد پویلین بھیج دیا۔

ایڈن مارکرم نے  38 گیندوں پر 53 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ بدونی نے 19 گیندوں میں 30 رن بنائے۔ انہوں نے 4 شاندار چوکے لگائے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی 27 رنوں کی تیزاننگ کھیلی۔ ممبئی کی طرف سے سب سے کامیاب گیند بازہاردک پانڈیا رہے۔ انہوں نے اپنے 4 اوور میں 5 وکٹ لئے۔ یہ ٹی-20 کرکٹ میں ان کا پہلا میچ پانچ وکٹ تھا۔ اس کے علاوہ وگھریش پرتھر، ٹرینٹ بولٹ اور اشونی کمار کو ایک ایک کامیابی ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

33 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

50 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

52 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago