وزیر اعظم نریندر مودی آج (4 اپریل 2025) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ وہاں ان کا استقبال ایک خاص انداز میں کیا گیا۔ جہاں رات 9 بجے تیز بارش کے باوجود سری لنکا کے 6 اہم وزراء نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہندوستان اور سری لنکا کی قیادت کے درمیان گہرے تعلقات کا مظاہرہ کیا گیا۔
سری لنکا کے جن اہم وزرا نے ایئر پورٹ میں وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا ان میں امور خارجہ، بیرون ملک روزگار اور سیاحت کے وزیر وجتھا ہیرتھ، صحت، ماس میڈیا کے وزیر اور یف گورنمنٹ وہپ ڈاکٹر نالندا جیتسّا، لیبر اور اقتصادی ترقی کے وزیر ڈاکٹر انل جینتھ، ماہی گیری اور آبی و سمندری وسائل کے وزیر راملنگم چندر شیکھر، خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر سروجا سوِتھری پال راج اور سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر کرشنتھابے سینا موجود تھے۔ وزیر اعظم کا یہ شاندار استقبال صرف پروٹوکول کا حصہ نہیں ہے، بلکہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم مودی کا یہ سہ روزہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے والا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس دوران تین اہم پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبے ہندوستان کی مدد سے سری لنکا کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ مذکورہ تینوں پروجیکٹس یہ ہیں:
سمپور سولر پاور پروجیکٹ: اس پروجیکٹ کے تحت سری لنکا میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ توانائی کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دمبولا میں جدید کولڈ سٹوریج کمپلیکس: اس پروجیکٹ کا مقصد زرعی مصنوعات کے ذخیرہ اور تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔ اس سے کسانوں کو اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔
5000 مذہبی مقامات پر سولر پینلز کی تنصیب: یہ پرجوش منصوبہ سری لنکا کے مذہبی مقامات پر صاف توانائی کے استعمال کو فروغ دے گا، توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرے گا۔
ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات لاکھوں سال پرانے ہیں
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو نئی تحریک ملے گی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ’’یہ دورہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو نئی سمت دے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…
’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں…
نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔…