قومی

Protests over Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل پر ملک گیر احتجاج، پولیس نے احمد آباد میں 50 مظاہرین کو حراست میں لیا

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک گیر احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوا اور ملک بھر میں پھیل گیا۔ مغربی بنگال سے لے کر گجرات تک، بہار سے تمل ناڈو تک اور تلنگانہ، کرناٹک، آسام اور جھارکھنڈ تک، مسلم برادری کے لوگ بڑی تعداد میں اس بل کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر اتر آئے۔

احمد آباد میں تاریخی جامع مسجد اور سیدی سید مسجد میں نماز جمعہ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا جب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور اس بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل کے حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹوں سے منظور کیا گیا، اس سے قبل لوک سبھا میں 288 ممبران پارلیمنٹ نے اس کی حمایت اور 232 نے مخالفت کی تھی۔ اب اسے قانون بننے کے لیے صدر دروپدی مرمو کی منظوری کا انتظار ہے۔

مظاہرہ کرنے والے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’وقف بل واپس لو‘‘ اور ’’UCC کو مسترد کرو‘‘ لکھا ہوا تھا۔ مظاہرین نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں۔ ہجوم نے ’’تاناشاہی نہیں چلے‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ جیسے ہی مظاہرے نے زور پکڑا پولیس نے مداخلت کی اور کم از کم 50 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں گجرات کے اے آئی ایم آئی ایم چیف بھی شامل۔ پولیس کی اس کارروائی سے صورت حال اور کشیدہ ہو گئی ہے۔ احمد آباد کے علاوہ، کولکاتا، چنئی، ممبئی اور بنگلور جیسے بڑے شہروں سمیت ملک کے متعدد حصوں میں احتجاج جاری ہے۔ دریں اثنا اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی اور کانگریس ایم پی محمد جاوید نے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔ وہیں تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور اداکار سے سیاست بنے وجے نے بھی اس کے خلاف قانونی لڑائی کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

4 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

2 hours ago