اسپورٹس

IPL 2025 Suspended: آئی پی ایل ایک ہفتے کے لئے ہوا ملتوی، جلد جاری ہوگا شیڈول، ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے لیا بڑا فیصلہ

IPL 2025 Suspend: ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا انعقاد ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا ہے۔ اب آج سے اگلے ایک ہفتے تک آئی پی ایل سیزن 18 کا کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ بورڈ نے مرکزاورسبھی فرنچائزی اوراسٹیک ہولڈرزسے مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ آج سے آئی پی ایل کے میچوں پرروک لگ گئی ہے۔

آئی پی ایل میں لیگ اسٹیج کے ابھی 13 میچ بچے ہوئے ہیں، اس میں پنجاب بنام دہلی میچ بھی شامل ہے، جو جمعرات کو دھرمشالہ میں کھیلا جا رہا تھا اوراسے منسوخ کردیا گیا تھا۔ ابھی تک کوئی ٹیم آئی پی ایل پلے آف میں اپنی جگہ یقینی نہیں کرپائی ہے۔ اب یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ بچے ہوئے میچ کب اورکہاں کھیلے جائیں گے۔ بورڈ کی ترجیحات ابھی سبھی کھلاڑیوں کا تحفظ ہے اورجلد ہی غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنے اپنے وطن محفوظ طریقے سے پہنچایا جانا ہے۔

دھرمشالہ میں میچ روکے جانے کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑی گھبرا گئے تھے۔ آسٹریلیائی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ رکی پونٹنگ سمیت سبھی کھلاڑی وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ دھرمشالہ میں ایئرپورٹ بند ہونے کے سبب سبھی کھلاڑیوں کو ٹرین کے ذریعہ دہلی لایا جائے گا۔ فرنچائزی بھی غیرملکی کھلاڑیوں کو صورتحال کے بارے میں بتا رہی ہے۔ انہیں یہ بھی اطمینان دلایا گیا ہے کہ انہیں واپس بھجوانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: DC vs PBKS Match Stop In Dharamshala: ہند-پاک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دھرم شالہ کا میچ رد، اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس بند، آئی پی ایل چیئرمین نے کیا اعلان

آئی پی ایل 2025 میں 57 میچ کامیابی کے ساتھ ہوچکے ہیں جبکہ 8 مئی کودھرمشالہ میں کھیلے گئے 58ویں میچ (پنجاب کنگس بنام دہلی) کو سیکورٹی وجوہات کے درمیان ہی روک دیا گیا۔ جموں وکشمیرسمیت کئی مقامات پرپاکستان نے ناکام ڈرون حملے کئے، جسے ہندوستان کی فوج نے مارگرایا۔ تاہم احتیاطاً دھرمشالہ میں کھیلے جا رہے میچ کوروک کرکھلاڑیوں کوہوٹل واپس بھیج دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

25 minutes ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

1 hour ago