قومی

UK Foreign Secretary speaks to EAM Jaishankar: برطانیہ کے خارجہ سکریٹری نے وزیر خارجہ جے شنکر سے کی بات، ہند-پاک کشیدگی پر کیا تبادلۂ خیال

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کے بڑھتے ہی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انھیں بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف ’’صفر رواداری‘‘ کی پالیسی اپنائی جانی چاہیے۔ جے شنکر اور لیمی کی بات چیت نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کے اسٹریٹجک شراکت داروں کی کوششوں کے پس منظر میں ہوئی۔

وزیر خارجہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ’’ہماری بات چیت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر مرکوز تھی، جس کے لیے صفر رواداری ہونی چاہیے۔‘‘ اس سے قبل جے شنکر نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، اطالوی نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کاجا کالس کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی۔

امریکہ نے بات چیت پر دیا زور

واضح رہے کہ بدھ کے اوائل میں بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے بعد پاکستان کی جانب سے 15 بھارتی شہروں پر حملے کی ناکام کوشش کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے کہا کہ روبیو نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ انھوں نے کہا ’’انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا اور مواصلات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘

وزیر خارجہ نے یورپی پونین سے کہا-کسی بھی کشیدگی کا سخت جواب دیا جائے گا

کالس کے ساتھ فون پر بات چیت پر جے شنکر نے کہا: ’’EU HRVP @kajakallas کے ساتھ جاری پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’ہندوستان کی کارروائیاں نپی تلی ہیں۔ تاہم کسی بھی طرح کی کشیدگی کا سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘ وہیں ہندوستان-پاکستان کشیدگی پر یورپی یونین نے کہا کہ وہ ’’خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نتائج بشمول مزید جانوں کے ممکنہ نقصان کی گہری تشویش میں مبتلا ہے اور اس کی نگرانی کر رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’یورپی یونین دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی کو کم کرنے اور دونوں طرف سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مزید حملوں سے باز رہنے کا مطالبہ کرتی ہے۔‘‘

برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا

دریں اثنا برطانوی وزیر خارجہ نے بدھ کو کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا ’’برطانیہ کی حکومت ہندوستان اور پاکستان پر زور دے رہی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور آگے بڑھنے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کے لیے براہ راست بات چیت میں شامل ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’برطانیہ گزشتہ ماہ پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی واضح مذمت کرتا ہے۔ ہمیں علاقائی استحکام کو بحال کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقوں کو فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

8 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

9 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

9 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

9 hours ago