قومی

PM Modi paid tributes to Rabindranath Tagore: وزیر اعظم مودی نے رابندر ناتھ ٹیگور جینتی کے موقع پر پیش کیا خراج عقیدت، کہا-انھوں نے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو کیا بیدار

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے معروف ادیب و شاعر اور مفکر رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ہندوستانی ادبی اور ثقافتی روح کی تشکیل کے لیے محبت و عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کے کارنامے انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور ساتھ ہی انھوں نے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو بھی بیدار کیا۔

وزیر اعظم نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت۔ اُنھیں ہندوستان کی ادبی اور ثقافتی روح کی تشکیل کے لیے محبت سے یاد کیا جاتا ہے۔ اُن کےکارنامے انسانیت کو فروغ دیتے ہیں اور ساتھ ہی عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کرتے ہیں۔ تعلیم و تعلم کے شعبے میں اُن کی کوششیں، جو شانتی نکیتن کی نشو و نما میں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں، بے حد متاثر کن ہیں۔‘‘

رابندر ناتھ ٹیگور: ہندوستان کی شان
رابندر ناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے یہ خراج عقیدت ہندوستان کی اس ثقافتی اور ادبی شخصیت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جنھوں نے ملک کی آزادی اور ترقی کے راستے کی تشکیل کی۔ ایسی بلند پایہ شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ٹیگور کے کارنامے آنے والی نسلوں تک بھی پہنچتے رہیں اور ان کو متاثر کرتے رہیں۔ واضح رہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور ہندوستان کے پہلے ایسے شخص ہیں، جنھیں ادب کے میدان میں نوبل اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ انعام انھیں ان کی کتاب ’’گیتانجلی‘‘ کے لیے دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

1 hour ago