قومی

Entire country stands with Nation: پاکستان نے مولانا محمود مدنی کے مدرسہ پر کیا حملہ، ایک عالم دین شہید، چار طالب علم زخمی

گزشتہ ماہ 22 اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان نے آپریشن سندور شروع کیا اور پاکستان میں افراتفری مچ گئی۔ خوف زدہ پڑوسی ملک  نےبھارت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر کے پونچھ میں کل رات (08 مئی 2025) شدید بمباری اور فائرنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ پونچھ میں ان کا ایک مدرسہ ہے اور پاکستان کی فائرنگ سے ایک شخص کی موت ہوئی اور 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پہلگام میں بے گناہ شہریوں کی شناخت اور انہیں مارنے کے لیے کرائے کے لوگوں کو بھیجا گیا تھا لیکن اب شہریوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ پونچھ میں ہمارا اپنا مدرسہ ہے، کل ایک عالم دین  کو شہید کیا گیا اور مدرسے کے چار بچے زخمی ہوئے ہیں، ایسی حرکتیں، ایسے رویے اور ایسے طریقے بند ہونے چاہیے۔ ہم شروع سے یہی کہتے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہمیں ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہر طرح سے کھڑے ہیں۔اس لئے عوام کو بھی یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ مضبوط رہیں۔ مستقبل میں مزید مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن رونا یا شکایت نہیں کرنی چاہیے۔ اگر مشکلات آئیں تو ہم ان کو برداشت کریں گے۔ دعا ہے کہ حالات مزید خراب نہ ہوں، لیکن اگر ایسا ہوا تو ہندوستانی عوام ہمت اور عزم کے ساتھ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

14 minutes ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

2 hours ago