قومی

India-Pakistan Attack News: کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستان کے ناکام حملوں پرکہا- ‘پاکستان نے 36 مقامات پر400-300 ڈرون سے کیا حملہ، خارجہ سکریٹری نے کھول دی پاکستان کی پول

ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی نے بڑی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “9-8 مئی کی رات پاکستان نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنانے کے مقصد سے حملہ کیا۔ اتنے بڑے ڈرون حملے کا مطلب یہ تھا کہ وہ ہندوستان کے ایئرڈیفنس سسٹم کی طاقت کا پتہ لگانا چاہتے تھے۔ یہ ڈرون ترکیہ کے تھے۔ ہندوستان نے بیشترڈرون کو تباہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 36 مقامات پر400 سے زیادہ ڈرون سے حملہ کیا۔”

ترکیہ کے ڈرون سے ہوا حملہ

کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ “ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پاکستان نے جس ڈرون کا استعمال کیا وہ ترکیہ کے تھے۔ بٹھنڈا فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، یواے وی سے کوشش کی تھی، جسے تباہ کردیا گیا۔ جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کونقصان پہنچا ہے۔ جبکہ پاکستانی فوج کوبھی بڑا نقصان پہنچا۔”

کرنل صوفیہ قریشی نے کہا، “ہندوستان نے 4 جوابی ڈرون لانچ کئے۔ پاکستان اپنے شہری طیارے کوڈھال بنا رہا ہے۔ حملے کے درمیان پاکستان نے کراچی سے لاہورکی فلائٹ جاری رکھی تھیں۔ حملے کے درمیان پاکستان نے دمام سے لاہورکی فلائٹ لینڈ کروائی۔ ہندوستان نے شہری طیارے کونقصان نہیں ہونے دیا۔”

پاکستان کے 4 ایئرڈیفنس سائٹس پرڈرون داغے گئے: ہندوستان

ونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے کہا، “پاکستانی حملے کے جواب میں پاکستان کے چارایئرڈینس سائٹس پرمسلح ڈرون داغے گئے۔ ان میں سے ایک ڈرون ایڈی رڈارکوبرباد کرنے میں اہل تھا۔ پاکستان نے بھاری کیلیبروالی توپوں اورمسلح ڈرونوں کا استعمال کرکے لائن آف کنٹرول پار کرکے گولی باری بھی کی، جس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کوچوٹیں آئی ہیں۔ ہندوستان کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کوبھی زبردست نقصان اٹھانا پڑا۔”

پاکستان کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی سیکورٹی بھی خطرے میں: ہندوستان

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بتایا، “امرتسرپرحملہ کرنے والے پاکستان کا بیان انتہائی حیران کرنے والا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملے کی ناکامی کے باوجود اپنے شہری ہوائی علاقوں کوبند نہیں کیا، جوکہ خطرناک اورغیرذمہ دارانہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل فلائٹس کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔”

ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملے کی جھوٹ پھیلا رہا ہے پاکستان: وزارت خارجہ

وکرم مصری نے مزید بتایا، “اپنی حرکتوں کوقبول کرنے کے بجائے، پاکستان نے یہ بے بنیاد اورتوہین آمیزدعویٰ کیا کہ یہ ہندوستانی مسلح افواج ہیں، جوامرتسرجیسے اپنے ہی شہروں کونشانہ بنا رہے ہیں اورپاکستان پرالزام لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ جیسا کہ اس کا ماضی رہا ہے، وہ ایسی حرکتوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے غط اطلاعات پھیلائیں کہ ہندوستان نے ڈرون حملے کے ذریعہ ننکانا صاحب گرودارے کو نشانہ بنایا، جوکہ ایک اورسفید جھوٹ ہے۔ پاکستان فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کے ارادے سے صورتحال کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے۔”

ہندوستان نے ذمہ داری سے دیا جواب: وکرم مصری

وکرم مصری نے مزید بتایا، “آج آئی ایم ایف کی میٹنگ چل رہی ہے، ہم میٹنگ میں اپنا موقف رکھیں گے۔ ان باتوں پرہمارا نظریہ ساتھی اراکین کے ساتھ شیئرکیا جائے گا۔ آگے کا فیصلہ بورڈ کوکرنا ہے۔ ہندوستان نے آج صبح پاکستان کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کی ذمہ داری سے اوربہترطریقے سے جواب دیا ہے۔”

فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے پاکستان: ہندوستان 

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، “پاکستان نے ہندوستانی سرحد میں خلاف ورزی کی۔ پاکستان فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کے ارادے سے صورتحال کوفرقہ وارانہ رنگ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ پاکستانی حملے میں پونچھ کے دواسکولی بچوں کی موت ہوگئی۔” انہوں نے بتایا کہ “7 مئی کی صبح ایل اوسی پر بھاری گولی باری کے دوران، پاکستان کی طرف سے داغا گیا ایک  گولی پونچھ میں کرائسٹ اسکول کے ٹھیک پیچھے گرا۔ پاکستان کی طرف سے داغا گیا گولہ اسکول کے دو طلبا کے گھرپر لگا، جنہوں نے بدقسمتی سے اپنی جان گنوا دی اور ان کے والدین زخمی ہوگئے۔ اتفاق سے اسکول بند تھا۔ ورنہ مزید نقصان ہوسکتا تھا۔ پاکستان گرودواروں، چرچوں اور مندروں سمیت پوجا کے مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے اوران پر گولہ باری کررہا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago