اسپورٹس

T20 World Cup 2024: ختم ہوا آئی پی ایل، اب ہوگا ٹی-20 ورلڈ کپ کا آغاز، جانئے کب سے ہوں گے ٹیم انڈیا کے مقابلے

T20 World Cup 2024 Indian Cricket Team Schedule: آئی پی ایل 2024 ختم ہوگیا۔ ٹورنا منٹ کا فائنل میچ 26 مئی، اتوارکو کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ شرے یس ایئرکی کپتانی والی کے کے آرنے جیت کا پرچم لہراتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کیا۔ اب آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹی-20 ورلڈ کپ کی شروعات ہوگی، جس کے لئے ٹیم انڈیا کے تقریباً سبھی کھلاڑی امریکہ کے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ صرف 3-2 کھلاڑیوں کا ہی امریکہ پہنچنا باقی رہ گیا ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس کی شروعات یکم جون سے ہوگی۔ حالانکہ ٹائمنگ میں فرق کی وجہ سے ہندوستان میں  ٹورنا منٹ کی شروعات 2 جون سے ہوگی۔ روہت شرما کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم ٹورنا منٹ کے گروپ اے میں موجود ہے، جس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، کناڈا، پاکستان اور آئرلینڈ بھی شامل ہے۔ ٹیم انڈیا گروپ اسٹیج کے سبھی میچ امریکہ میں ہی کھیلے گی۔

ٹیم انڈیا ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ 5 جون، بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کا دوسرا مقابلہ پاکستان کے خلاف 9 جون، اتوار کو کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ہی میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 30 اپریل کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان تو ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنایا گیا۔ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کا شیڈول

پہلا میچ 05 جون، بدھ- ہندوستان بنام آئرلینڈ- ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک

دوسرا میچ 09 جون، اتوار-ہندوستان بنام پاکستان- ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک

تیسرا میچ 12 جون، بدھ- ہندوستان بنام امریکہ- سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈرہل، فلوریڈا۔

چوتھا میچ 15 جون، ہفتہ- ہندوستان بنام کناڈا، سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈرہل، فلوریڈا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم

روہت شرما، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، اکشرپٹیل، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، ارش دیپ سنگھ، جسپریٹ بمراہ، محمد سراج۔

ریزرو- شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد، اویش خان۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

35 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

46 minutes ago