اسپورٹس

IPL 2023: جیت کی خوشی کے درمیان ڈیوڈ وارنر کو لگا جھٹکا، 12 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے، یہ ہے بڑی وجہ

David Warner, IPL 2023: دہلی کیپٹلس نے بھلے ہی سن رائزرس حیدرآباد کو 7 رنوں سے ہراکر سیزن کی اپنی دوسری جیت درج کی ہو، لیکن ڈیوڈ وارنر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کو آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا اور بھاری جرمانہ لگایا گیا۔ آئی پی ایل کے بیان کے مطابق، حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پیر کی رات سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سست اوور رفتار بنائے رکھنے کے لئے ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا، ”دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران سست اوور رفتار بنائے رکھنے کے لئے جرمانہ لگایا گیا ہے۔“

 اس میں کہا گیا، چونکہ آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کے تحت یہ اس سیزن کی ان کی پہلی غلطی تھی، اس لئے ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا۔ دہلی کیپٹلس آئی پی ایل 2023 کے اپنے آئندہ میچ میں 29 اپریل یعنی ہفتہ کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد سے مدمقابل ہوگی۔

دہلی نے حیدرآباد کو گھر میں ہرایا

ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی بلے بازی ضرورلڑکھڑائی، لیکن ٹیم نے ایک دفاعی اسکوربورڈ پرلگایا۔ 145 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے اس چھوٹے ہدف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ حیدرآباد کی ٹیم 20 اوورمیں 6 وکٹ کے نقصان پر137 رن ہی بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں فلائنگ کِس دیا، شرم سے لال ہوگئیں انوشکا شرما

دلچسپ میچ میں دہلی نے  حیدرآباد کو ہرایا

آخری اوور تھریلراسپیشل میچ کی فہرست میں ایک اورمقابلہ جڑچکا ہے۔ ایک بارپھرفینس نے دلچسپی سے بھرپورمقابلے کا لطف اٹھایا۔ دہلی نے پیرکے روز سیزن کے 34ویں مقابلے میں حیدرآباد کوان کے ہوم گراؤنڈ پر7 رنوں سے شکست دی ہے۔ ایک وقت تھا جب دہلی اس مقابلے میں بیک فٹ پرتھی، مگر پہلے بلے بازی اور پھر گیند بازی میں دہلی کیپٹلس نے شاندار کم بیک کیا اورہاری ہوئی بازی جیت میں بدل دی۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

1 hour ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

2 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

3 hours ago