Rahul Gandhi Defamation Case: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرنیم معاملے میں ملی سزا پر روک لگانے کے لئے گجرات ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے منگل (25 اپریل) کو ہائی کورٹ میں نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج دیا ہے۔ راہل گاندھی کی عرضی پر جمعرات کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔ سورت سیشن کورٹ نے 20 اپریل کو راہل گاندھی کو قصور وار ٹھہرائے جانے پر روک لگانے کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو سورت میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی ایک عدالت نے ایک انتخابی ریلی میں کی گئی مودی سرنیم سے متعلق تبصرہ سے متعلق درج مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی جیل کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں لوک سبھا کے رکن طور پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ راہل گاندھی نے 13 اپریل، 2019 کو ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا، “سبھی چوروں کاسرنیم مودی ہی کیوں ہے؟”
سزا پر روک لگانے کی درخواست مسترد
راہل گاندھی کو بعد میں اس معاملے میں ضمانت مل گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سزا کے حکم کو چیلنج دیتے ہوئے 3 اپریل کو سورت سیشن کورٹ کا رخ کیا۔ انہوں نے اپنی سزا پر روک لگانے کے لئے ایک عرضی بھی داخل کی۔ راہل گاندھی کوضمانت تو مل گئی تھی، لیکن ان کو قصوروارقرار دینے پر پابندی لگانے کی درخواست کو 20 اپریل کو خارج کردیا گیا تھا۔
عدالت نے کہی تھی یہ بات
عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا تھا کہ لوک سبھا کی رکنیت اور دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت کے صدر ہونے کے ناطے راہل گاندھی کو اپنے الفاظ کے تئیں زیادہ محتاط رہنا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ جب راہل گاندھی نے یہ بیان دیا تھا، تب وہ رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس کے قومی صدر بھی تھے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…