CSK vs LSG IPL 2023: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم نے اپنے دوسرے مقابلے میں لکھنو کی ٹیم کو 12 رنوں سے شکست دینے کے ساتھ اپنی جیت کا کھاتہ بھی کھول لیا ہے۔ اس مقابلے میں 218 رنوں کے اسکور کا تعاقب کرنے اتری لکھنو سپرجائنٹس کی ٹیم 20 اووتوں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 205 رنوں کے اسکور تک ہی پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے معین علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹ اپنے نام کئے۔
چنئی سپرکنگس نے پہلے کھیلنے کے بعد 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 217 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں ایک وقت 5 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 79 رن بنانے والے لکھنو مقررہ اووروں میں 205 رن ہی بنا پائی۔ چنئی سپرکنگس کے اس سیزن میں یہ پہلی جیت ہے۔
اچھی شروعات کے بعد لڑکھڑائی لکھنو ٹیم کی اننگ
چنئی سپرکنگس کے 218 رنوں کے اسکور کا پیچھا کرنے اتری لکھنو سپر جائنٹس کی ٹیم کے لئے اننگ کی شروعات کرنے اترے کپتان کے ایل راہل اور کائل میئرس کی جوڑی نے پہلے اوور سے ہی تیزی کے ساتھ رن بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ دونوں نے مل کر پہلے وکٹ کے لئے 79 رنوں کی شراکت 6 اووروں کے اندر کردی۔ اس کے بعد میئرس کو 53 رنوں کے انفرادی اسکور پر معین علی نے اپنا شکار بناتے ہوئے لکھنو کی ٹیم کو پہلا جھٹکا دینے کا کام کیا۔
اس کے بعد لکھنو کی ٹیم کو دوسرا جھٹکا دیپک ہڈا کے طور پر 82 رن کے اسکور پر مچیل سینٹنر نے دیا۔ وہیں لکھنو ٹیم کے کپتان کے ایل راہل بھی 20 رنوں کے انفرادی اسکور پر معین علی کا شکار بنے۔ اچھی شروعات کے بعد اچانک لکھنو ٹیم کی اننگ پر دباو دیکھنے کو ملا۔ یہاں سے کنال پانڈیا اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 23 رنوں کی شراکت دیکھنے کو ملی، جس کے بعد ہاردک پانڈیا 9 جبکہ اسٹوئنس 21 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ لکھنو کی نصف ٹیم 130 رنوں کے اسکور تک پویلین لوٹ چکی تھی۔ نکولس پورن نے ٹیم کی جیت کی امید ضرور برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی 18 گیندوں میں 32 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…