انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey Post Mortem Report: آکانشا دوبے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، جسم پر ملے چوٹ کے نشان

Akanksha Dubey Post Mortem Report: بھوجپوری سنیما کی مشہور اداکارہ آکانشا دوبے کی موت سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ آج پیر کے روز آئی آکانشا دوبے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ معاملے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آکانشا دوبے کے جسم پر چوٹ کے نشان ملے ہیں۔ گزشتہ ماہ 25 مارچ کو آکانشا دوبے کی وارنسی کے ایک ہوٹل میں موت ہوگئی تھی۔ اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے جب ہوٹل کا دروازہ کھلوایا تو آکانشا دوبے پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھیں۔ پہلی نظرمیں معاملہ خودکشی کا لگ رہا تھا۔ بھوجپوری سنیما کی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب یہ معاملہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔

پوسٹ مارٹم میں جسم پر ملے چوٹ کے نشان

بھوجپوری انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آکانشا دوبے کی اس پوسٹ مارٹم میں ان کے کان کی ہڈی کے پاس انجری بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آکانشا دوبے کی موت کی وجہ اپرپوزیشن میں ہینگنگ بتایا گیا ہے۔ فی الحال آکانشا دوبے کی وسرا رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے اوراس کے آنے کے بعد سے ہی اس بات کا پتہ چلے گا کہ بھوجپوری اداکارہ کو کھانے میں کیا دیا گیا تھا۔

اس پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آکانشا کے جسم پر چوٹ کے نشان کی تصدیق ہونے پر معاملے کو لے کرخدشہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ معاملے میں اہم ملزم سمر سنگھ اور سنجے سنگھ فرار چل رہے ہیں اور ابھی تک پولیس کی پکڑ میں نہیں آئے ہیں۔ وہیں آکانشا دوبے کی ماں نے انصاف کی گہار لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Parineeti-Raghav Love Story: پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی پنجاب میں ہوئی پہلی ملاقات، شوٹنگ کے دوران پروان چڑھا عشق، شاندار ہے لو اسٹوری

آکانشا دوبے کی ماں نے کیا انصاف کا مطالبہ

اداکارہ کی موت کے بعد سے ان کی ماں مسلسل اپنی بیٹی کے لئے انصاف کی گہارلگا رہی ہیں۔ اداکارہ کی ماں مدھو دوبے کا کہنا ہے کہ اگراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان کی بیٹی کو انصاف نہیں دلا پائے تو وہ وہیں ان کے سامنے خود کشی کرلیں گی۔ آکانشا دوبے کی ماں نے کہا کہ ان کی بیٹی کبھی بھی خودکشی جیسا قدم نہیں اٹھا سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

42 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago