-بھارت ایکسپریس
Bird logo to Doge: ٹویٹر کی جانب سے اس تبدیلی پر کوئی باضابطہ معلومات نہیں فراہم کی گئی ہے۔جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت اپنے نام کی ہے ۔ تب سے وہ کچھ نئے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ چاہئے وہ ٹوئٹر کے ورکروں کی چھٹنی سے لے کر اور دیگر معاملے کیوں نہ ہوں ۔کیا ایلون مسک اکثر نیوز میں بنے رہنے کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں یا کچھ اور وجہ ہے اس کے پیچھے ؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد سے ٹوئٹر میں کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
وہیں کئی یوزر کو ایلون مسک کے اچانک تبدیلی پر حیرانی ہورہی ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی نیلے رنگ کی چڑیا کے بجائے ڈوگی کا لوگو نظر آرہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈوگ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک ا س کے حق میں ہیں۔ساتھ ہی کئی یوزرس یہ بھی کہنا ہے کہ ٹوئٹر کا نیا لوگو کافی حدتک ایلون مسک پیٹ ڈوگ کی طرح ہے،
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اس تبدیلی پر کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد سے ٹوئٹر میں کئی بڑی تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں ۔ اس کے تحت ٹوئٹر نے ویریفیکیشن کے طریقہ کو بھی تبدیل کردیا ہے ۔
مسک نے اس سے جڑا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں ایک فوٹو شیئر کی گئی ہے کہ ایک ڈوگی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے اور ٹریفک پولیس مین کے ہاتھ میں لائسنس
ہے، جس پر نیلی چڑیا کی فوٹو تھی۔ کتا کہہ رہا تھا کہ یہ پرانی فوٹو ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایلن مسک نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی تھی۔ اس پوسٹ میں نے اپنے پیٹ ڈوگ کو سی ای او کی کرسی پر بیٹھا رکھا ہے۔ اس ڈوگی کا نام فلوکی ہے۔ یہ شیبا انو نسل کا کتا ہے۔
ایلون مسک نے سی ای او کی کرسی پر بیٹھے اپنے پیٹ ڈوگ فلوکی کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں فلوکی کو ایک برانڈڈ بلیک ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس ٹی شرٹ پر پر سی
ای او لکھا ہوا ہے۔ فلوکی کی تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مسک نے لکھا – ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں مسک نے لکھا – دوسرے لوگوں سے بہت بہتر۔
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…