علاقائی

Delhi Weather Forecast Today: دہلی این سی آر والوں کی صبح کا آغاز ہوابارش سے، موسم ہوا خوشگوار، محکمہ موسمیات نے جاری کیا  الرٹ

Delhi Weather Forecast Today: منگل 4 اپریل کی صبح دہلی این سی آر میں موسم کا انداز اچانک بدل گیا۔ دہلی این سی آر  کے لوگوں  کےدن کا آغاز بے موسمی بارش سے ہوا۔ کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔جس کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ دہلی این سی آر میں صبح تقریباً 3 بجے سے بارش شروع ہو گئی۔ اپریل کے مہینے کے آغاز سے ہی صبح و شام موسم بہت خوشگوار ہو جاتا ہے۔ بادلوں کی گرج، بارش اور تیز ہواؤں سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ مسلسل بارش کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ایک طرح اگر ہم کہیں کے سردی دوبارہ سے واپس لوٹ رہی ہے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔

بارش کے سبب جگہ جگہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بہت  دھیمی رفتار سے چلنے لگا۔ منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔  ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

ان ریاستوں میں بارش کے امکانات

ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ملک کی کئی ریاستوں میں ہوا کا دباؤ رہے گا، جس کی وجہ سے 4 اپریل کو راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ہماچل پردیش میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بدھ سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش کے بیشتر حصوں میں درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو، کیرالہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ساحلی علاقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی ایم ڈی نے پنجاب کے کچھ حصوں بشمول جنوبی داخلہ کرناٹک، آندھرا پردیش، رائلسیما، اڈیشہ، مغربی ہمالیہ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts