-بھارت ایکسپریس
Violence broke out in West Bengal: مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔نفر ت کی آگ آخر کیوں نہیں بجھ رہی ہے ۔شرپسندوں کے حوصلے کیوں انتے بلند ہورہے ہیں ۔پولیس آخر کیوں ناکام ہورہی ہے ؟مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں ایک بار پھر تشدد کےواقعات رونما ہورہے ہیں۔ رات دیر گئے حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب کچھ لوگوں کے ایک ہجوم نے ریشرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک پر دیسی بم پھینکنا شروع کردیا۔ کچھ شرپسندوں نے ریلوے ٹریک سے گزرنے والی ٹرینوں پر پتھراؤ کیا اور اسٹیشن کے قریب ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔
دوپہر ایک بجے کے بعد ٹرین سروس بحال ہو گئی۔ شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ دراصل اتوار کو ریشرہ سے جلوس نکالا جا رہا تھا۔ تبھی جلوس پر حملہ اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔
ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین کی خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسٹر ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک میرون کے مطابق پتھراؤ کے واقعات ریشر ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے۔ انہوں نے کہا، عام لوگوں کی حفاظت کے لیے ہاوڑہ-بردھمان مین لائن پر تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس تشدد کی وجہ سے آفس سے گھر لوٹنے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رات 10 بجے ٹرین کے رکتے ہی کئی مسافر ہاوڑہ اسٹیشن پر بیٹھے ڈرے سہمے دیکھے گئے۔ ٹرین کے نہیں چلنے سے کئی مسافروں کو گھر واپسی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی ٹرینیں راستے میں روک دیں گئیں۔
رام نونی میں شوبھا یاترا کے دوران تشدد شروع ہوا
ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تشدد کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو ہوگلی میں رام نوانی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جلوس کے دوران جھڑپوں کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے بعد میں امتناعی احکامات جاری کیے اور پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات
کو بھی معطل کردیا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…