اسپورٹس

Indian Team defeat Pakistan: ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو روندا، 16 سال بعد ہوا تھا ’ہائی وولٹیج‘مقابلہ

بھارت نے بدھ کے روز(19 اگست) کونیدرلینڈزکے آمسٹلوین اسٹیڈیم میں 2026 ہاکی ورلڈ کپ کے پول-ڈی کے مقابلے میں پاکستان کو3-5 سے شکست دے دی۔ بھارت اورپاکستان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 16 سال کے طویل انتظارکے بعد ورلڈ کپ میں مقابلہ ہوا۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2010 میں دہلی میں کھیلا گیا تھا، جس میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو1-4 سے شکست دی تھی۔ اب ایک بارپھرورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کوشکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی، جبکہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہرہوگیا۔

میچ کے آغاز ہی سے بھارت کا غلبہ نظرآیا۔ پہلے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے کپتان ہرمَن پریت سنگھ کے 5ویں منٹ اورابھیشیک کے 11ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد دوسرا کوارٹردلچسپ رہا، جہاں دونوں ٹیموں کی جانب سے 2-2 گول کیے گئے۔ بھارت کے لیے کپتان ہرمَن پریت سنگھ نے 21ویں منٹ اور ابھیشیک نے 24ویں منٹ میں گول کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے لیے ہنّان شاہد نے 22ویں منٹ اور سفیان خان نے 25ویں منٹ میں گول کیا۔ ہنّان نے پاکستان کی جانب سے گول کا کھاتہ کھولا۔

ہندوستانی ٹیم نے حاصل کرلی برتری

میچ میں مجموعی طورپر4 گرین کارڈ دیئے گئے، جن میں دوبھارتی کھلاڑیوں اوردوپاکستانی کھلاڑیوں کوملے۔ اس کے علاوہ بھارت کے آدتیہ ارجن کوایک یلوکارڈ بھی دکھایا گیا۔ دوکوارٹر مکمل ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو2-4 کی برتری حاصل تھی۔ میچ کا نصف وقت گزرچکا تھا اوربھارت آگے تھا۔ پاکستان کوواپسی کے لیے مسلسل گول کرنے کی ضرورت تھی، لیکن تیسرے کوارٹرمیں صورت حال اس کے برعکس رہی۔ پاکستان کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوا، جبکہ بھارت نے ایک اورگول کردیا۔ ہاردک سنگھ نے 35ویں منٹ میں پنالٹی کارنرپرگول کرتے ہوئے بھارت کی برتری 2-5 کردی۔

بھارت اگلے مرحلے میں، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کا تیسرا گول، لیکن بہت دیرہوچکی تھی۔  چوتھے اورآخری کوارٹرمیں پاکستان کی جانب سے تیسرا گول کیا گیا۔ ہنّان شاہد نے 46ویں منٹ میں یہ گول کیا۔ تاہم اس وقت تک بہت دیرہوچکی تھی۔ میچ میں پاکستان کے لیے واپسی کی گنجائش تقریباً ختم ہوچکی تھی اورآخرکاربھارت نے 5-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ پول میں بھارت نے تین میں سے دو میچ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے اوراگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب پاکستان کو تین میچوں میں ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی۔ پاکستان نے 2 میچ ہارے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ اس طرح خراب کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago