قومی

Gautam Adani Visits Mahudi Jain Temple: پریوشن سے قبل گوتم اڈانی کی مع اہل و عیال مہودی جین مندر میں حاضری

احمد آباد، 19 اگست 2026: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بدھ کے روز گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں واقع معروف مہودی جین مندر کا دورہ کیا اور پوجا و پرارتھنا کرکے آشیرواد حاصل کیا۔ یہ دورہ جین برادری کے اہم مذہبی تہوار پریوشن مہاپرب کے آغاز سے چند ہفتے قبل ہوا ہے، جو 8 ستمبر سے شروع ہوگا۔ گوتم اڈانی کے لیے اس دورے کا تعلق خدمت کے اس فلسفے سے بھی جوڑا جاتا ہے جسے وہ ’’سیوا ہی سادھنا ہے‘‘ یعنی بے لوث خدمت ہی پوجا کی اعلیٰ ترین شکل ہے، قرار دیتے ہیں۔ اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے گروپ تعلیم، صحت، روزگار، دیہی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور کمیونٹی انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سماجی فلاح و بہبود کے پروجیکٹس کی حمایت کرتا ہے۔

مہودی جین مندر کی مذہبی اہمیت

تاریخی طور پر مدھوپوری کے نام سے معروف مہودی شوتامبر جین برادری کا ایک اہم تیرتھ مقام ہے۔ یہاں تمام 24 جین تیرتھنکروں کے لیے مخصوص مندر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شری گھنٹاکرن مہاویر کا الگ مندر بھی ہے، جنہیں جین مذہب کے محافظ اور نگہبانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تیرتھنکروں کے برعکس گھنٹاکرن مہاویر کو محافظ دیوتا کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ عقیدت مند مشکل حالات میں طاقت حاصل کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ان سے پرارتھنا کرتے ہیں۔

پریوشن مہاپرب 8 سے 15 ستمبر تک

پریوشن مہاپرب شوتامبر جین روایت کے اہم ترین تہواروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس سال یہ تہوار 8 سے 15 ستمبر 2026 تک منایا جائے گا۔ یہ عرصہ پوجا، برت، خود احتسابی، ضبطِ نفس اور مذہبی غور و فکر کے لیے ہوتا ہے۔ تہوار کا اختتام 15 ستمبر کو سنوَتسری کے موقع پر ہوگا، جسے شما یاچنا کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن جین برادری تمام جانداروں سے اپنے اعمال کی شما مانگتی ہے اور دوسروں کو بھی شما کرتی ہے۔اڈانی خاندان کا مہودی دورہ اس سال اکشے تریتیا کے موقع پر شمالی گجرات کی ترنگا پہاڑیوں میں واقع شری اجیت ناتھ شوتامبر جین دیراسَر کی حاضری کے بعد ہوا ہے۔ مہودی میں خاندان نے پرارتھنا، تشکر اور خود احتسابی کے ذریعے عقیدت، عاجزی، ہمدردی، خدمت اور معافی کے جذبے کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago