قومی

Prof Anil Kumar Rai appointed VC of MJPR University: پروفیسر انل کمار رائے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر، گورنر اور چانسلر آنندی بین پٹیل نے دی منظوری

اتر پردیش کی گورنراورچانسلرآنندی بین پٹیل نے پروفیسرانل کماررائے کوبریلی کی مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقررکیا ہے۔ گورنرنے 17 اگست 2026 کو تقرری کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے یہ تقرری اترپردیش اسٹیٹ یونیورسٹیزایکٹ، 1973 کی دفعہ 12(1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کی ہے۔ پروفیسرانل کماررائے تین سال تک وائس چانسلرکے عہدے پر رہیں گے۔ ان کی مدت کارعہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

اس تقرری سے قبل پروفیسرانل رائے راجستھان کے سیکرمیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چانسلر کے دفتر سے جاری حکم نامے میں پروفیسرانل رائے کی بریلی کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے طور پر تقرری کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔ یہ حکم جن بھون، لکھنؤ سے جاری کیا گیا۔ تقرری کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ضروری رسمی کارروائی مکمل کرے گی۔ چانسلرکے دفتر نے حکم نامے کی نقول پروفیسر انل کماررائے کو اطلاع اور ضروری کارروائی کے لئے بھیجی ہیں۔

 حکم نامے کی ایک نقل اترپردیش حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری، لکھنؤ کوبھی ارسال کی گئی ہے۔ اسی طرح مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی کے وائس چانسلراور رجسٹرار کو بھی اس کی کاپی (نقل) بھیجی گئی ہیں۔ حکم نامے کی ایک نقل راجستھان کے سیکرمیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوتی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ گورنر کے دفتر میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے کے مساوی اسپیشل ڈیوٹی آفیسرڈاکٹر سدھیر ایم. بوبڈے نے 17 اگست کو اس سلسلے میں جاری خط پر دستخط کیے۔

تقرری کے حکم نامے کا حوالہ نمبر ای-5622/جی ایس ہے۔ حکم نامے میں اسٹیٹ یونیورسٹی قانون کے تحت گورنر وچانسلر کے فیصلے کو باضابطہ طورپردرج کیا گیا ہے۔ پروفیسر انل کمار رائے کی تقرری کے ساتھ وہ آئندہ تین برس تک اتر پردیش کی اہم ریاستی یونیورسٹیوں میں شامل مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی قیادت کریں گے۔ ان کی مدت کار سرکاری حکم نامے میں درج شرائط کے تابع ہوگی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

50 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago