اسپورٹس

T20 World Cup 2024: بھارتی فین نے پیٹ کمنز کو یاد دلایا گزشتہ سال کے فائنل کا بدلہ، ویڈیو ہورہی ہے وائرل

سپر 8 کے آخری میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ جس کے بعد افغانستان کی بنگلہ دیش پر 8 رنز سے جیت کے بعد آسٹریلیا ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ہندوستانی شائقین ٹیم انڈیا کی آسٹریلیا کے خلاف جیت کو 2023 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بدلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک بھارتی فین  نےپیٹ کمنز کو یاد دلا رہا ہے کہ یہ جیت گزشتہ سال کے فائنل کا بدلہ ہے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ 206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بنا سکی۔ اس دوران پیٹ کمنز 11 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست اور مچل اسٹارک 4 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹ گئے۔ جب کمنز اپنے ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے تھے تو ایک ہندوستانی مداح نے چیخ کر کہا، “پیٹ کمنز، یہ 2023 کی شکست کا بدلہ ہے۔ ہم نے بدلہ لے لیا ہے۔ احمد آباد کو یاد رکھو، تم کل گھر واپس آنے والے ہو۔”

پیٹ کمنز نے طنز کیا تھا

2023 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 240 رنز کے اسکور تک محدود رہی۔ آسٹریلیا نے 42 گیندیں باقی رہ کر باآسانی 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ٹیم انڈیا کے شائقین کے جذبات مجروح ہوئے کیونکہ عالمی چمپئن بننے کے بعد کمنس نے کہا تھا کہ جب ایک بہت بڑا ہجوم (ہندوستانی شائقین) اچانک خاموش ہو جائے تو اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

T20 ورلڈ کپ میں ناقابل تسخیر ہندوستان

اب تک ہندوستان کو T20 ورلڈ کپ 2024 میں ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ گروپ 8  میں ہندوستان نے 4 میں سے 3 میچ جیتے لیکن کینیڈا کے ساتھ میچ منسوخ کر دیا گیا۔ سپر 8 گروپ میں ٹیم انڈیا نے پہلے افغانستان، پھر بنگلہ دیش اور اب آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ بھارت ورلڈ کپ میں اب تک 7 میچوں میں ناقابل شکست ہے۔

بھارت اایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago