اسپورٹس

Team India Test Squad For West Indies Series: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد شمی کو دیا گیا آرام، ان کھلاڑیوں کو ملا موقع

Team India Test Squad For West Indies Test Series 2023: ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دومیچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں تین نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں لیفٹ ہینڈ بلے باز یشسوی جیسوال، دائیں ہاتھ کے بلے باز ریتوراج گائیکواڑ اور تیز گیند باز مکیش کمار شامل ہیں۔ ان تینوں ہی کھلاڑیوں نے گھریلو کرکٹ کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سلیکٹروں نے تیز گیند باز نودیپ سینی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا ہے۔ لمبے وقت کے بعد ٹیم میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔ سینی اب تک ہندوستان کے لئے 2 ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹسٹ میچ جنوری، 2021 میں کھیلا تھا۔

ٹسٹ ٹیم سے باہر ہوئے یہ اسٹار

سلیکٹروں نے سینئر بلے باز چتیشور پجارا اور تیز گیند باز امیش یادو کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں نہیں منتخب کیا ہے۔ وہیں محمد شمی کو ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکٹ اور نودیپ سینی کے طور پر پانچ گیند باز منتخب کئے گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹسٹ سیریز کا شیڈول

پہلا میچ 12 جولائی بروزبدھ 16 جولائی، اتوارتک- ونڈسرپارک، روسیو، ڈومینیکا

دوسرا میچ- 20 جولائی، جمعرات سے 24 جولائی، پیر تک- کوئنس پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ترینیداد

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (ریزرو وکٹ کیپر)، آراشون، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، اکشرپٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکٹ اور نودیپ سینی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

3 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

4 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

4 hours ago