بھارت ایکسپریس۔
Mohammed Shami Fitness Update: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے محمد شمی کی فٹنس پر اپڈیٹ جاری کیا ہے۔ کچھ دن پہلے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکاڈمی (این سی اے) میں ان کی فٹنس کی جانچ ہوئی تھی۔ اب جانچ کی رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ محمد شمی ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے پایا کہ محمد شمی کی گھٹنے کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ محمد شمی بارڈر-گواسکرٹرافی کے آخری دوٹسٹ میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔
ہندوستانی تیزگیند بازکوابھی بائیں گھٹنے میں سون کی پریشانی ہے، جس کے سبب انہیں اپنے گیند بازی ورک لوڈ کومینیج کرنا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سوجن انہیں لمبے وقت کے بعد لمبی گیند بازی اسپیل ڈالنے کے سبب آئی ہے۔ محمد شمی نے رنجی ٹرافی میں مدھیہ پردیش کے خلاف میچ میں بنگال کے لئے 43 اوورگیند بازی کی تھی۔
بی سی سی آئی کے سینٹرآف ایکسیلنس میں محمد شمی فی الحال میڈیکل اسٹاف کی صلاح پراپنی اسٹرینتھ اورکنڈیشننگ کوبہترکرنے پرکام کرتے رہیں گے۔ محمد شمی نے کچھ ہفتے قبل رنجی ٹرافی کے لئے بنگال کی ٹیم میں ریٹرن کیا تھا، اس کے بعد انہیں سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ مگرمیڈیکل جانچ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لمبے فارمیٹ یعنی ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے محمد شمی کواپنی فٹنس پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کو بتادیں کہ 21 دسمبر سے وجے ہزارے ٹرافی کا آغاز ہوا تھا، جس میں ابھی تک محمد شمی کوکھیلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں محمد شمی کا کھیلنا اسی بات پر منحصرہوگا کہ ان کے گھٹنے کی صورتحال کیسی ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے محمد شمی کی فٹنس پرقریب سے نظربنائی ہوئی ہے۔ فی الحال اچھی خبر یہ ہے کہ محمد شمی کی ایڑی کی چوٹ پوری طرح ٹھیک ہوگئی ہے، جس کے لئے انہیں سرجری بھی کرانی پڑی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…