قومی

Opposition Unity Meeting: مودی حکومت کے آرڈیننس پرکانگریس کے خلاف سخت ہیں کیجریوال! AAP نے شملہ میٹنگ میں آنے کے لئے رکھ دی یہ بڑی شرط

Delhi CM Arvind Kejriwal on Opposition Unity Meeting: اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں بیشتر سیاسی جماعتوں کے درمیان رضامندی بن گئی ہے اور انہوں نے بی جے پی کے خلاف متحد ہوکرالیکشن لڑنے پر زور دیا ہے۔ سبھی سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے کے بعد شملہ میں 12 جولائی کوآئندہ میٹنگ بلائی گئی ہے، جہاں سیٹوں سے متعلق بات ہوگی۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے تیور بدلے ہوئے نظرآرہے ہیں اور پارٹی کا یہ تیور نتیش کمار کی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں کے پیش نظرجھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ دراصل، عام آدمی پارٹی نے آئندہ میٹنگ میں شامل ہونے سے متعلق ایک بڑی شرط رکھ دی ہے۔

پارٹی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ مرکز کے کالے آرڈیننس کے خلاف کانگریس کے علاوہ سبھی جماعتوں نے اپنا رخ واضح کردیا ہے اورانہوں نے کہا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس آرڈیننس کی مخالفت کریں گے۔ تاہم ایک قومی پارٹی ہوتے ہوئے بھی کانگریس نے اس آرڈیننس سے متعلق اپنا رخ عوامی نہیں کیا ہے۔

اس بیان میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ مرکز کے کالے آرڈیننس کا مقصد نہ صرف دہلی میں منتخب حکومت کے جمہوری حقوق کو چھیننا ہہے، بلکہ یہ ہندوستان کی جمہوریت اور آئینی اصولوں کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔ اگر اسے چیلنج نہیں دیا گیا تو یہ خطرناک روایت دیگر تمام ریاستوں میں بھی اپنائی جاسکتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت دوسری ریاستی حکومتوں سے بھی اقتدار چھینی جاسکتی ہے۔ ایسے میں اس آرڈیننس کو راجیہ سبھا میں پاس ہونے سے روکنا ہے۔

کانگریس پر عام آدمی پارٹی کو بھروسہ نہیں

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ آج پٹنہ میں مساوی نظریات والی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں کئی جماعتوں نے کانگریس سے آرڈیننس کی کھلے طور پر مذمت کرنے کی گزارش کی، لیکن کانگریس نے انکار کردیا۔ ایسے میں کانگریس کی یہ خاموشی خدشہ پیدا کرتی ہے۔ آرڈیننس کے خلاف کانگریس کی جھجھک اور ٹیم جذبہ کے طور پر کام کرنے سے انکار کرنے سے عام آدمی پارٹی کے لئے کسی بھی اتحاد کا حصہ بننا مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Opposition Meeting in Patna: اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں بی جے پی کے خلاف بڑا پلان تیار، اب 12 جولائی کو شملہ میں ہوگی دوسری میٹنگ

عام آدمی پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کانگریس پارٹی عوامی طور پر آرڈیننس کی مخالفت نہیں کرتی ہے اور یہ اعلان نہیں کرتی کہ اس کے 31 راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ میں آرڈیننس کی مخالفت کریں گے تب تک عام آدمی پارٹی کے لئے مساوی نظریات والی سیاسی جماعتوں کے مستقبل میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونا مشکل ہوگا، جس میں کانگریس بھی حصہ لے رہی ہے۔ اروند کیجریوال کی پارٹی کا کانگریس سے متعلق تلخ رویہ اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کے لئے جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اس میٹنگ کی قیادت نتیش کمار کیا رخ اپناتے ہیں اور عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان کیسے صلح کرا پاتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

56 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago