بھارت ایکسپریس۔
Ram Charan and Upasana’s Daughter: تیلگو سپراسٹار رام چرن اوران کی اہلیہ اپاسنا پہلی بار اپنے نوزائیدہ بچی کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔ لیکن جوڑے نے میڈیا کو بچے کا چہرہ دکھانے سے انکار کردیا۔ حالانکہ رام چرن نے کمبل میں لپٹے بچے کو آرام سے پکڑکرتصویریں کھنچوائیں۔ تصویر کھنچوانے کے بعد رام چرن نے اپنے فینس کے تئیں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں پوری دنیا سے اپنے ناظرین سے ملی دعاؤں اور نیک خواہشات کو نہیں بھول سکتا۔ میں ان سے اورکچھ نہیں نہیں مانگ سکتا۔ آپ کی دعائیں ہمیشہ میری بیٹی کے ساتھ رہیں گی۔“
واضح رہے کہ اسی ہفتے اپاسنا نے اپنی پہلی بیٹی کو جنم دیا ہے۔ اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فیملی نے بچی کے لئے کیا نام طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہماری روایت کے مطابق، میں اپنی بیٹی کے 21ویں دن سبھی کو اس کا نام بتاؤں گی۔“ اداکاررام چرن نے کہا کہ میری بیٹی بالکل میری طرح نظرآتی ہے۔
بچے کے لئے یہ سب سے اچھا وقت: اپاسنا
اس سے قبل، اپاسنا نے دوسروں کی امیدوں پر کھرا اترنے کے لئے جلدبازی کرنے کے بجائے اپنی شرائط پر والدین بننے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ واضح رہے کہ سال 2014 میں اپاسنا کے اداکار رام چرن سے شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا”یہ ہمارا آپسی فیصلہ تھا۔ ایک جوڑے کے طور پر ہم نے اپنے اوپر دباؤ نہیں آنے دیا، چاہے وہ سماج سے ہو، ہماری فیملی سے یا باہری لوگوں سے۔ یہ ہمارے رشتے کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔“
یہ بھی پڑھیں: Malaika Arora Photos: جھکی نظروں سے ملائیکہ اروڑہ نے چرایا دل، ان اداؤں نے اڑا دیئے فینس کے ہوش
انہوں نے مزید کہا، ”میں بہت، بہت پُرجوش ہوں اور بہت فخربھی محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے ماں بننے کا فیصلہ تب کیا جب ہم چاہتے تھے، نہ کہ تب جب سماج چاہتا تھا۔ اس لئے ہماری شادی کے 10 سال بعد ہم نے اب ایک بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے اچھا وقت ہے کیونکہ ہم دونوں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم دونوں اقتصادی طور پر محفوظ ہیں اور ہم اپنے بچوں کی نگرانی خود کرسکتے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…