اسپورٹس

India vs south africa women world cup: سنچریوں کی ’کوئین‘! اسمرتی مندھانا نے متھالی راج کا ’سب سے بڑا‘ ریکارڈ توڑا

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں اگرچہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا، مگر بھارتی خاتون اوپنر اسمرتی مندھانا نے اپنی طوفانی بیٹنگ سے میدان گرم کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں مندھانا نے 58 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2025 کے 9 میچوں میں 434 رنز بنا کر سابق بھارتی کپتان متھالی راج کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ یہ کامیابی نہ صرف مندھانا کو بھارتی ٹیم کی نئی بنیاد بناتی ہے بلکہ انہیں 14 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی خواتین بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست کھلاڑیوں کے قریب لے جاتی ہے۔

’سب سے بڑا‘ ریکارڈ ٹوٹا

مندھانا کا کرئیر شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 117 ون ڈے میچوں میں 5,322 رنز بنائے ہیں، جن میں 14 سنچریاں شامل ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔ متھالی راج نے اپنے ون ڈے کرئیر کے 232 میچوں میں 7,805 رنز بنائے تھے، جن میں 7 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ مندھانا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 میچوں میں 629 رنز اور ٹی20 کرکٹ میں 153 میچوں میں 3,982 رنز بنائے ہیں۔ان کی اس تاریخی کامیابی پر مداحوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ سوشل میڈیا پر انہیں بھارتی ویمن کرکٹ کی نئی ’رن مشین‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون

بھارت:  ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شيفالی ورما، امن جوت کور، جیمیما روڈریگز، رچا گھوش (وکیٹ کیپر)، دیپتی شرما، رادھا یادو، کرانتی گوڑ، شری چرنی، رینوکا سنگھ ٹھاکر۔

جنوبی افریقہ:  لورا وولوارٹ (کپتان)، تاجمن بریٹس، سنے لوس، ماریزان کیپ، انیری ڈیریکسن، انیکے بوش، سِنالُو جافتا (وکیٹ کیپر)، کلوئے ٹرایون، نادین ڈی کلارک، آیابونگا خاكا، نونکُلالیکو ملابا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago