اسپورٹس

Imran Masood on Siraj: ’’سراج مسلمان ہیں، اسی لیے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا…‘‘، کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کا دعویٰ

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد سراج کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں، اسی وجہ سے انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

محمد سراج کے انتخاب کو لے کر عمران مسعود کا سوال

نئی دہلی میں آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ کرکٹر کا نام محمد سراج ہے، کیا یہی وجہ کافی نہیں ہے؟ اگر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس کے باوجود ان کا انتخاب نہیں ہو رہا ہے تو اس کے پیچھے اور کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بس یہی ایک وجہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہو سکتی۔

اعظم خان کے بیان پر اویسی کی حمایت میں آئے عمران مسعود

اسی دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اعظم خان کے جیل سے باہر آنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کی داڑھی سے متعلق ان کے بیان پر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔

اویسی کی حمایت میں کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اعظم خان کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ داڑھی سے متعلق ان کے تبصرے کو درست نہیں مانتے۔

عمران مسعود نے کہا، ’’داڑھی عزت و احترام کی علامت ہے۔ آپ اسے رکھیں یا نہ رکھیں، یا میں اسے رکھوں یا نہ رکھوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن ہمیں کسی کی داڑھی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بالکل مناسب نہیں ہے۔‘‘

ایس آئی آر پر بولے، مخالفت نہیں، اس کے نام پر کھیل نہ ہو

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کے ایس آئی آر سے متعلق بیان پر عمران مسعود نے کہا کہ ہم ایس آئی آر کی مخالفت کب کر رہے ہیں؟ ہم تو صرف اتنا کہہ رہے ہیں کہ ایس آئی آر کرائیے، لیکن اس کے نام پر کوئی کھیل نہ کھیلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کراتے ہیں، کیونکہ وہاں آپ کو بنگلہ دیشی نظر آتے ہیں، لیکن آسام میں ایسا نہیں کرتے، حالانکہ آسام کی سرحد پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے سب سے زیادہ ملتی ہے۔ آپ آسام میں ایس آئی آر کیوں نہیں کرائیں گے؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ امتیازی رویہ اپنا رہے ہیں۔

ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وزیر کی شرکت پر مرکز کو گھیرا

ایس سی او سربراہ اجلاس میں پاکستان کے وزیر کی شرکت پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مرکز کی این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسے شخص کو آنے کی اجازت کیوں دی گئی؟ ہماری حکومت نے ملک کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟ عمران مسعود نے کہا کہ پاکستان ایک مکار ملک ہے، لیکن ہماری حکومت کمزور ہے اور اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

چین کے معاملے پر کرن رجیجو کو عمران مسعود کا جواب

مرکزی وزیر کرن رجیجو کے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے متعلق بیان پر طنز کرتے ہوئے عمران مسعود نے کہا کہ کبھی دہلی کی گلیوں سے نکل کر اروناچل پردیش بھی جانا چاہیے، جہاں چین روزانہ دراندازی کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah Igas Bagwal Wishes: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلیٰ دھامی اور یوگی آدتیہ ناتھ نے ایگاس تہوار کی دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،…

50 minutes ago

Yogi Adityanath’s Mother Dies: یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ ساوتری دیوی کا 91 سال کی عمر میں انتقال، آبائی گاؤں پنچور میں لی آخری سانس

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خاندان اتراکھنڈ کے پاؤڑی گڑھوال ضلع کے پنچور گاؤں…

1 hour ago

Gold and Silver Plunge Amid Strong Dollar: مضبوط ڈالر کے سامنے سونا اور چاندی بے حال، قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی بڑی گراوٹ

بین الاقوامی بازار میں سونے اور چاندی میں منافع وصولی کا رجحان دیکھا جا رہا…

2 hours ago

Amit Shah Celebrates Igas Festival: امت شاہ نے انل بلونی کے گھر منایا ایگاس کا تہوار، کیوں منایا جاتا ہے یہ اتراکھنڈ کا تہوار؟

امت شاہ نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتراکھنڈ کی مالا مال…

2 hours ago