نئی دہلی : اداکارہ نکیتا دتہ حال ہی میں ممبئی کے اس علاقے میں پہنچیں، جہاں ان کا بچپن گزرا تھا۔ طویل عرصے بعد کولابہ کے نیوی نگر کی گلیوں میں واپس پہنچ کر وہ پرانی یادوں میں کھو گئیں۔ اس دوران انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ کس طرح اس علاقے سے ان کی زندگی کی کئی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں خود کو ایک فوجی کی بیٹی بتاتے ہوئے لکھا کہ انسان کا دل ہی طے کرتا ہے کہ اس کا گھر کہاں ہے۔’کبیر سنگھ‘ اور ’لسٹ اسٹوریز‘ جیسی فلموں میں نظر آ چکیں نکیتا نے بتایا کہ ان کے والد کی تعیناتی کی وجہ سے ان کا خاندان ممبئی آیا تھا۔ اس وقت شہر بمبئی سے ممبئی بننے کے دور سے گزر رہا تھا۔ نکیتا کا بچپن کولابہ کے نیوی نگر میں گزرا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی دنیا میرین ڈرائیو اور گیٹ وے آف انڈیا تک ہی محدود تھی۔ دوسرے فوجی چھاؤنی والے علاقوں کی طرح نیوی نگر بھی ان کے خاندان کی ایک چھوٹی سی دنیا بن گیا تھا۔نکیتا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بڑے ہوتے ہوئے ہم شہر کے ان حصوں کے بارے میں بہت کم جانتے تھے، جو میرین ڈرائیو اور گیٹ وے آف انڈیا سے آگے تھے۔ دیگر فوجی چھاؤنیوں کی طرح یہی ہماری دنیا تھی اور ہمارے لیے سب کچھ تھا۔‘‘اداکارہ نے مزید بتایا کہ اسی علاقے کی گلیوں میں گھومتے ہوئے، یو ایس کلب کے راستے پر دوڑتے ہوئے اور روزانہ بیسٹ کی 103 نمبر بس میں سفر کرتے ہوئے ان کے چھوٹے چھوٹے خوابوں نے شکل اختیار کرنا شروع کی تھی۔
اس جگہ سے ان کے بچپن کی کئی یادیں وابستہ ہیں۔ اب جب وہ شوٹنگ کے سلسلے میں دوبارہ اس علاقے میں پہنچیں تو گزرے برسوں کی یادیں تازہ ہوگئیں۔نکیتا نے لکھا، ’’ان گلیوں میں چلتے ہوئے، یو ایس کلب کے راستے پر دوڑتے ہوئے اور روزانہ بیسٹ کی 103 نمبر بس میں سفر کرتے ہوئے میرے چھوٹے چھوٹے خوابوں اور خواہشات نے جنم لیا۔ یہاں شوٹنگ کے لیے واپس آنا میرے اندر ان تمام برسوں کی یادوں کی ایک عجیب سی کسک پیدا کر دیتا ہے، جو میں نے یہاں بڑے ہوتے ہوئے گزارے تھے۔‘‘
اسکول، کالج ہاسٹل اور پہلے بوائے فرینڈ کا گھر بھی آیا یاد
نکیتا نے ایک اور تصویر میں ایک سائن بورڈ بھی دکھایا، جسے دیکھ کر انہیں اپنی زندگی سے جڑی کچھ خاص جگہیں یاد آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بورڈ پر ان کے اسکول، کالج کے ہاسٹل اور ان کے پہلے بوائے فرینڈ کے گھر جانے کا راستہ بھی درج تھا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’ایک سائن بورڈ ملا۔ میرا اسکول، میرا کالج ہاسٹل اور میرے پہلے بوائے فرینڈ کا گھر۔‘‘واضح رہے کہ نکیتا دتہ بنیادی طور پر نئی دہلی کی رہنے والی ہیں۔ ہندوستانی بحریہ میں ان کے والد کی تعیناتی کی وجہ سے ان کا بچپن وشاکھاپٹنم اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں گزرا۔
بھارت ایکسپریس اردو
این ویڈیا اس سے قبل ان خبروں کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا اعلان کر چکی…
مسلسل بارش کے باعث دھان کے کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے کسانوں…
گزشتہ دو سال سے ہندوستانی ٹیسٹ اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھی شروعات تو دے رہی…
راہل گاندھی نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کردار کا…
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں…
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت ہلکا کہرا…