قومی

Rajasthan 15 killed, 2 injured: بھارت مالا ہائی وے پر المناک حادثہ، راجستھان کے پھلودی میں ٹیمپو ٹریولر اور ٹریلر کے درمیان خوفناک ٹکر، 15 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی

پھلودی (راجستھان): راجستھان کے پھلودی علاقے میں اتوار کی صبح ایک دل دہلا دینے والے سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کولایت (بیكانیر) سے آنے والا ایک ٹیمپو ٹریولر بھارت مالا ہائی وے پر کھڑے ایک ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ ضلع کلیکٹر شویتا چوہان کے مطابق، تمام لاشوں کو اوسیاں کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے جودھپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کے لیے گرین کوریڈور بنایا گیا

پولیس کمشنر اوم پرکاش پسوان نے بتایا کہ انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے گرین کوریڈور قائم کیا ہے تاکہ انہیں وقت پر اسپتال پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ’’یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے، ہماری اولین ترجیح زخمیوں کی جان بچانا ہے۔ جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔‘‘

وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کا اظہارغم

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’پھلودی کے مٹودا علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ ” پربھو مرنے والوں کی روحوں کو سکون اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔‘‘

اشوک گہلوت کا بھی اظہار افسوس

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’پھلودی کے مٹودا علاقے میں سڑک حادثے میں 15 لوگوں کی موت کی خبر سن کر دل بے حد افسردہ ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کو اپنی پناہ میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے، جبکہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

2 hours ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

3 hours ago