پٹنہ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع تاریخی تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب پہنچ کر دعائیں کیں۔ یہ مقدس مقام سکھوں کے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عبادت کے بعد مودی نے گردوارے میں موجود عقیدت مندوں سے ملاقات کی اور انہیں آشیرواد دیا۔
پٹنہ صاحب میں 6 نومبر کو ووٹنگ
پٹنہ صاحب اسمبلی حلقے میں 6 نومبر کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی، جب کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو اور نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اس نشست سے رتنیش کمار کو امیدوار بنایا ہے جو کانگریس کے ششانک شیکھر اور ’جن سوراج‘ پارٹی کی ونیتا مشرا کے خلاف میدان میں ہیں۔
پٹنہ میں روڈ شو، نتیش کمار غیر حاضر
اس سے قبل وزیراعظم مودی نے آراہ اور نوادہ میں جلسے کرنے کے بعد پٹنہ میں ایک شاندار روڈ شو بھی کیا۔ تاہم بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اس روڈ شو میں موجود نہیں تھے۔ مودی کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما و مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ شریک تھے۔ مودی نے اس موقع پر مشہور ہندی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کے مجسمے پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
کسانوں کے لیے دوہرا تحفہ
نوادہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے منشور میں شامل کسانوں کے لیے اضافی مالی امداد کے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’جنہیں کوئی نہیں پوچھتا، مودی انہیں پوجتا ہے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ آزادی کے بعد کی حکومتوں نے کبھی چھوٹے کسانوں کو ترجیح نہیں دی، مگر گزشتہ 11 برسوں میں ان کی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو زرعی پالیسی کے مرکز میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’این ڈی اے کے منشور کے مطابق، کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو اب دوہرا فائدہ ملے گا۔ انہیں مرکزی اسکیم کے تحت ’پردھان منتری کسان سمان ندھی‘ کے 6,000 روپے تو ملیں گے ہی، بہار کی این ڈی اے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ساتھ اضافی 3,000 روپے بھی دیے جائیں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گرین انرجی کوریڈور فیز-III (GEC-III)…
جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…
’انڈیا‘ اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…
بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…
اس اسکیم کو مالی سال 2032-33 تک قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس…