بھارت ایکسپریس۔
ریزرو ڈے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ شروع ہوگیا ہے۔
IND vs PAK Weather Update: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ریزرو ڈے پریعنی پیرکے روزایشیا کپ 2023 کا سپر-4 میچ کھیلا جارہا ہے۔ ہندوستان-پاکستان کا میچ اتوار کو زبردست بارش کی وجہ سے پورا نہیں ہوسکا تھا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 24.1 اووروں میں 2 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 147 رن بنائے تھے، لیکن اس کے بعد بارش شروع ہوگئی اورمیچ نہیں کھیلا جاسکا۔ آج ریزروڈے پر اسی اسکور سے آگے کا کھیل شروع ہوگیا ہے اورٹیم انڈیا کے بلے باز وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل بلے بازی کر رہے ہیں۔ یہ مقابلہ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔
فینس کو جب خوشخبری ملی کہ میچ شروع ہو رہا ہے تو خوشی سے جھوم اٹھے۔ مقابلہ شام 4:40 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ یہ پورے 50 اوور کا میچ ہوگا، کوئی اوور کم نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 24.1 اوور سے اپنی اننگ کا آغاز کیا ہے۔ اس سے پہلے پچ کو سکھانے کی خوب کوشش کی گئی۔ پچ کو ہیٹر سے سکھایا گیا۔ اس کے بعد امپائروں نے جائزہ لینے کے بعد میچ کو پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کو لگا بڑاجھٹکا
ہندوستان-پاکستان کے درمیان ریزرو ڈے میں ایشیا کپ 2023 کا سپر-4 مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ پیر کے روز ریزرو ڈے پر کھیلے جا رہے مقابلے سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اسٹارگیند بازحارث رؤف ہندوستان کے خلاف مقابلے سے باہرہوگئے ہیں۔ حارث رؤف کے پیرمیں چوٹ لگی ہے۔ اس وجہ سے وہ یہ مقابلہ نہیں کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے گیند بازی کوچ مورنے مورکیل نے حارث رؤف کی انجری کے بارے میں اپڈیٹ دیا۔ مورکیل کے مطابق، بدقسمتی سے حارث رؤف کی نسوں میں درد ہوا۔ وہ کل رات اسکین کے لئے گئے۔ عالمی کپ نزدیک ہونے کے سبب آج ہم اسے باہربٹھا رہے ہیں۔ حارث رؤف کے 5 اوور کسی اور گیند باز سے ڈلوائے جائیں گے۔ انہوں نے پہلے دن 5 اوور میں 27 رن دیئے تھے۔ حالانکہ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔
کولمبو میں بارش سے ہوئی دن کی شروعات
کولمبو میں پیر کے دن کی شروعات بارش کے ساتھ ہوئی۔ سوشل میڈیا پرکئی فینس نے بارش کے ویڈیواورفوٹو شیئرکئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، صبح 11 بجے تک بارش کا امکان رہے گا۔ تاہم اس کے بعد ایک بجے تک بارش نہیں ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ اس کے بعد کا وقت فینس کو مایوس کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق، رات 11 بجے تک بھاری بارش کا امکان رہے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…