اسپورٹس

India vs South Africa: دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بھارت نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 9 رنز بنائے، سیریز 1-1 سے برابر کرنے کا چیلنج درپیش

جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مضبوط گرفت قائم کر رکھی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 9 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت بھارت جنوبی افریقہ سے 480 رنز پیچھے ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ جوڑی نے مہمان ٹیم کو بہترین شروعات دلائی۔ ایڈن مارکرم اور ریان ریکیلٹن نے پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت کی۔ پہلے دن کے پہلے سیشن کی آخری گیند پر مارکرم 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اگلے سیشن کے آغاز میں ہی ریکیلٹن بھی 35 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ یہاں سے ٹرسٹن اسٹیبس نے کپتان ٹیمبا باووما کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا۔ مقابلے کے تیسرے سیشن میں باووما 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسی سیشن میں ٹیم نے اسٹیبس سمیت مزید 4 وکٹیں گنوائیں، اسٹیبس 49 رنز بنا سکے۔جنوبی افریقی ٹیم 246 کے اسکور تک اپنے 6 وکیٹ گنوا  چکی تھی۔ یہاں سے سینورن مستھوسامی نے کائل ویرین کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ویرین 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مستھوسامی نے مارکو یانسن کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 97 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ مستھوسامی نے 206 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے، جبکہ یانسن نے 91 گیندوں میں 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال نے دی اچھی شروعات

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے 2-2 وکٹیں لیں۔ جواب میں بھارت نے دوسرے دن کے اختتام تک 6.1 اوورز میں بغیر وکٹ گنوائے 9 رنز بنائے۔ کے ایل راہل 2 اور یشسوی جیسوال 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم سیریز کا پہلا میچ 30 رنز سے جیت چکی ہے۔ ٹیم انڈیا کی کوشش ہے کہ گوہاٹی ٹیسٹ جیت کر سیریز کو 1-1 سے برابر کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago