Categories: Uncategorized

“Say No to Drugs”: سروجنی نگر نے قائم کیا نیا کارنامہ، ’ڈرگز کو کہیں ناں‘ اور لکھنؤ کو لائف اسٹائل کیپٹل بنانے کا وژن

دنیا بھر میں مشہور میوزک آئیکن یو یو ہنی سنگھ نے نوجوانوں کو ایک مضبوط پیغام دیا — ’’ڈرگز کو کہیں ناں۔‘‘  انہوں نے نوجوان بھارت سے اپیل کی کہ وہ نشے سے دور رہ کر صحت، تخلیقیت اور مثبت طرزِ زندگی کو اختیار کریں۔ ان کا یہ پرفارمنس صرف تفریح نہیں تھا بلکہ ایک اہم سماجی پیغام بھی لے کر آیا، جس نے لاکھوں نوجوان مداحوں کو متاثر کیا۔

لکھنؤ کو بھارت کی  ’لائف اسٹائل کیپٹل ‘بنانے کا اپنا وژن پیش کیا

سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لکھنؤ کو بھارت کی  ’لائف اسٹائل کیپٹل ‘بنانے کا اپنا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا: ’’لکھنؤ کو بھارت کا وہ رہنما شہر بننا چاہیے جہاں ثقافت، اعتماد اور جدید طرزِ زندگی مل کر مستقبل کی سمت طے کریں — جہاں موسیقی، فن، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی توانائی ایک ساتھ متحد ہوں۔‘‘ یہ پروگرام صرف تفریح نہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام اور ترغیب کا پلیٹ فارم بن کر ابھرا۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا:

’’لکھنؤ اب صرف تہذیب و ثقافت کا مرکز نہیں رہے گا بلکہ بھارت کی جدید زندگی کی راجدھانی بننے جا رہا ہے۔‘‘ یہ تقریب اتر پردیش کے نوجوانوں کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ہے — ترغیب اور تفریح کا حسین امتزاج، جو ایک زندہ دل، منشیات سے پاک اور مستقبل کے لیے تیار نوجوان نسل کی فکر کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago