گجرات کے بھُج شہر میں منعقد بی ایس ایف کی 176ویں بٹالین کے 61ویں یومِ قیام کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سرحدی سیکورٹی فورس اور فوج کے جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے اعلان کیا کہ حکومت ملک سے گھس پیٹھیوں کو چن چن کر نکال باہر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ “میں ان سیاسی جماعتوں کو خبردار کرتا ہوں جو گھس پیٹھیوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ بہار انتخابات میں این ڈی اے کو ملا تاریخی مینڈیٹ ایس آئی آر کے حق میں ہے، اس لیے میں ملک کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی جارہی ایس آئی آر کارروائی کی حمایت کریں“۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں انتخابات کے فائدے کے لیے دراندازی کے خلاف کارروائی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ایس آئی آر کا مخالف بن کر دہشت گردوں اور غیر قانونی گھس پیٹھیوں کی مدد کر رہی ہیں، لیکن حکومت کسی بھی قیمت پر ملک کی سلامتی سے کھیلنے نہیں دے گی۔
اس موقع پر امت شاہ نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف اور بھارتی فوج کے بہادر سپاہیوں کی وجہ سے پاکستان ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران یکطرفہ جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب یہ پیغام واضح ہوچکا ہے کہ بھارت اپنی سرحد اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ “آپریشن سندور کے دوران ہمارے جوانوں نے حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے 9 اہم ٹھکانوں، لانچنگ پیڈز اور ٹریننگ کیمپوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کا مقصد شہریوں اور سرحد کی حفاظت تھا اور ہم اس میں کامیاب رہے“۔
مرکزی وزیر داخلہ نے نکسلی تشدد کے خاتمے میں بی ایس ایف کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نکسلی تنظیموں کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں کے بعد وہ دن دور نہیں جب ملک سے نکسلواد ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ آخر میں امت شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ ایس آئی آر کے خلاف چلائی جارہی منفی سیاست سے متاثر نہ ہوں اور اس مہم کی حمایت کریں تاکہ ملک سے گھس پیٹھیوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہار انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی کامیابی عوام کے اس عزم کی واضح علامت ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…