اسپورٹس

India ends World University Games campaign with record 26 medals: ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے بنایا تاریخی ریکارڈ ، پی ایم مودی نے جم کر کی تعریف

ہندوستان نے منگل کو اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا خاتمہ کیا، یہاں انڈین کھلاڑیوں نے 11 گولڈ سمیت 26 تمغوں کا ریکارڈ جیت درج کیا ہے۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں 11 طلائی، 5 چاندی اور 10 کانسہ کے  تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، جو تمغوں کی تعداد میں اب تک کا بہترین مقام ہے۔ اس ایڈیشن کا حصول ملک کی طرف سے جیتنے والے ماضی کے تمام ورلڈ یونیورسٹی گیمزکےتمغوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ ہندوستان نے 2023 کے ورلڈ یونیورسٹی گیمز سے پہلے صرف 21 تمغے (6 گولڈ، 6 سلور اور 9 برانز) جیتے تھے۔

اس بار ہندوستان نے ڈبلیو یو جی میں 256 ایتھلیٹ بھیجے تھے۔ تاہم، سب سے  خراب کارکردگی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس کی  دیکھنے کو ملی، جنہوں نے 82 شرکاء میں سے صرف چار کانسہ کے تمغے جیتے، جو ہندوستانی دستے میں سب سے بڑا  دستہ تھا پھر بھی بہت ہی کم میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔قریب 21رکنی شوٹنگ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 طلائی، 4 چاندی اور 2 کانسہ کے تمغے حاصل کیے جبکہ تیر اندازوں نے 3 طلائی، 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے۔ ایک کانسی جوڈو سے آیا۔ میزبان چین مجموعی طور پر 178 تمغوں (103 طلائی، 40 چاندی، 35 کانسی) کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد جاپان (21 طلائی، 29 چاندی، 43 کانسی) اور کوریا (17 طلائی، 18 چاندی، 23 کانسی) ہے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں بہترین کارکردگی اور ریکارڈ توڑ میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے جم کر ان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس کھیل میں جو کارکردگی دیکھنے کو ملی ہے وہ ہر ہندوستانی کیلئے فخر کا باعث ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس (ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ اکتیسویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں، ہندوستانی کھلاڑی 26 تمغوں کے ریکارڈ توڑ کے ساتھ واپس آئے۔ہماری اب تک کی بہترین کارکردگی، اس میں 11 گولڈ، 5 سلور اور 10 کانسہ شامل ہیں۔ہمارے ان ناقابل یقین کھلاڑیوں کو سلام جنہوں نے قوم کا نام روشن کیا اور آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔خاص طور پر خوشی کی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے 1959 میں اپنے ڈیبیو سے لے کر اب تک ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کل 18 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح اس سال 26 میڈلز کا مثالی نتیجہ واقعی قابل ذکر ہے۔

پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ  شاندار کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

46 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago