ہندوستانی ٹیم نے جمعرات (16 نومبر) کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ ٹیم نے کویت سٹی کے جابر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کویت کو 1-0 سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں میچ 0-0 گول سے برابر تھا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ منویر سنگھ نے 75ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد میچ میں کوئی گول نہ ہوسکا۔
ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کا دوسرا راؤنڈ اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیمیں براہ راست اے ایف سی ایشین کپ 2027 میں جائیں گی۔ میچ میں جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین پوائنٹس حاصل کر لیے اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ قطر نے بھی افغانستان کو شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ وہ بہتر گول فرق کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ جمعرات کو گروپ کے دوسرے میچ میں قطر نے افغانستان کو 8-1 سے شکست دی۔
کویت پر ہندوستان کی دوسری جیت
ہندوستان اور کویت کے درمیان یہ چھٹا میچ تھا۔ ہندوستان نے اسے دوسری بار شکست دی ہے۔ کویت بھی ہندوستان سے دو بار جیت چکا ہے اور دو میچ ڈرا رہے ہیں۔ ہندوستان ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں اپنا دوسرا میچ 21 نومبر کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں قطر کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ ٹیم انڈیا کے لیے کافی مشکل ہوگا۔
سیف کپ میں کویت سے جیتا تھا ہندوستان
اس سال کے شروع میں بنگلورو کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں SAFF چیمپئن شپ میں ہندوستان کا دو بار کویت سے مقابلہ ہوا تھا۔ دونوں میچ 1-1 سے برابر رہے۔ فائنل میں بھارت نے کویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔ بتا دیں کہ ہندوستان گروپ اے میں ایشیائی چمپئن قطر، کویت اور افغانستان کے ساتھ ہے۔گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…