اسپورٹس

Asian Games 2023: ایشین گیمز 2023 میں بھارت نے پاکستان کو بری طرح سے دی شکست، اسکواش میں 3-0 سے حاصل کی کامیابی

Asian Games 2023: ہندوستان کی اسکواش ٹیم نے ایشین گیمز 2023 کے تیسرے دن منگل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم انڈیا نے اسکواش میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دی۔ بھارت کی تنوی کھنہ، جوشنا چنپا اور اناہت سنگھ نے شاندار فتح درج کی۔ ٹیم انڈیا کے پاس  ابھی ٹوٹل 11 تمغے ہیں۔ ان تمغوں  میں 2 گولڈ میڈل  بھی شامل ہیں۔

بھار ت کے نوجوان کھلاڑی اناہت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ   انہوں نے پہلے میچ میں پاکستان کی سعدیہ گل کو 3-0 سے شکست دی۔ اناہت نے یہ میچ 11-6، 11-6 اور 11-3 سے جیت لیا ہے ۔

جوشنا کی شاندار کارکردگی دوسرے میچ میں  بھی دیکھنے کو ملی۔ جوشنا نے دوسرے میچ میں پاکستان کے نور الحق صادق کو شکست دی۔ انہوں نے یہ میچ 11-2، 11-5 اور 11-7 سے جیت لیا ۔

تنوی کھنہ نے بھارت کے لئے تیسرا میچ  میں جیت حاصل کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب ٹیم انڈیا کا اگلا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کی صبح 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا دو گروپ میچ کھیلے گی۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ تیسرے دن ہندوستان کو اسکواش کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں سے بھی اچھی خبر ملی۔ ٹیم انڈیا نے ہاکی میں سنگاپور پر شاندار جیت درج کی ہے۔ ہندوستان نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔ انکیتا رائنا نے ٹینس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی انکیتا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی سوئمنگ ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہندوستان نے اب تک کل 11 تمغے جیتے ہیں۔ اس میں 2 گولڈ میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان نے خواتین کی کرکٹ اور شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

5 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

56 minutes ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago