Ajit Pawar on Muslim Reservation: مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے پیرکے روزمسلمانوں کے لئے تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کی تجویزپیش کی، جس سے ان کے اتحادیوں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے الگ ہونے والے گروپ کے سربراہ اجیت پواراوران کے حامی یکم جولائی کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہوگئے تھے۔
تاہم، حکمراں اتحاد کے دیگردوشراکت داروں (ایکناتھ شندے کی گروپ والی شیو سینا اور بی جے پی) کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، خاص طورپردیویندر فڑنویس نے مذہب کی بنیاد پرکوٹہ میں اضافہ نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ این سی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے کا اثرآئندہ لوک سبھا الیکشن پرپڑے گا اوراسمبلی انتخابات متاثرہوسکتے ہیں، این سی پی (اجیت پوارگروپ) کی نظرمسلم ووٹوں پرہے، جوریاست کے کئی حلقوں میں ایک اہم عنصرثابت ہوسکتا ہے۔
اجت پوارنے حال ہی میں یقین دہانی کرائی تھی اوراس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلے کونافذ کرنے اورمعاشی طورپرپسماندہ مسلمانوں کے لئے خصوصی پیکج کے لئے وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے ساتھ مسلم کوٹہ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ تعلیم میں مسلم کوٹہ کا خیال 2014 میں سابقہ کانگریس-این سی پی حکومت نے پیش کیا تھا، یہ گزشتہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے وعدوں میں بھی شامل تھا، جس میں جون 2022 میں اس کے خاتمے سے پہلےاجیت پوارنائب وزیراعلیٰ تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…