اسپورٹس

IND vs NZ Semi-Final: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کا ٹکٹ1 لاکھ 20 ہزار روپے میں بلیک میں فروخت کر رہا تھا شخص، پولیس نے کیا گرفتار

IND vs NZ Semi-Final: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ بلیک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ممبئی کی جے جے پولیس نے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں 30 سالہ آکاش کوٹھاری کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیس میں کل دو ملزم ہیں۔ ملزم اشوک کوٹھاری سے پوچھ گچھ کے بعد روشن سنجے گرو بخشانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دونوں ملزمان ایونٹ مینجمنٹ سے وابستہ ہیں، اگر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا یہ میچ ہندوستانی ٹیم جیت جاتی ہے تو فائنل میں پہنچ جائے گی۔

زون-1 کے ڈی سی پی پروین منڈے کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، جے جے مارگ پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی اور ملاڈ میں چھاپہ مارا اور کوٹھاری کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تفتیش کے دوران اس کے پاس سے کچھ پیغامات اور کچھ دستاویزات بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوٹھاری میچ کا ٹکٹ 1 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمان کے پاس ٹکٹ کہاں سے آئے؟ کیا ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے پیچھے کوئی بڑا گروہ ہے؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کا آخری سیٹ جمعرات کی رات فروخت ہوا۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی اور دوسرا 16 نومبر کو کولکاتہ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا تھا، ’’ورلڈ کپ کے تین اہم میچوں، پہلا سیمی فائنل (15 نومبر)، دوسرا سیمی فائنل (16 نومبر) اور فائنل(19 نومبر) کے ٹکٹ کو 9 نومبر کو رات 8 بجے باضابطہ بنایا جائے گا۔ ٹکٹس ویب سائٹ ‘tickets.cricketworldcup.com’ پر دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Babar Azam Meets soon with PCB Chief: بابر اعظم اسی ہفتے پی سی بی سربراہ سے کریں گے ملاقات، کپتانی کے ان تین مضبوط دعویداروں کا نام آیا سامنے

بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزیلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

36 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

37 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago