اسپورٹس

World Cup 2023: سیمی فائنل سے پہلے خطرے کی گھنٹی! ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے ان کھلاڑیوں سے رہنا ہوگا محتاط

India vs New Zealand Mumbai: ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 میں ابھی تک کھیلے سبھی 9 میچ جیتے ہیں۔ اب اس کا سامنا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے 9 میں سے 5 میچ جیتے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو لیگ میچ میں 4 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ تاہم سیمی فائنل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ہندوستان کو اس میچ میں رچن رویندراورٹرینٹ بولٹ سے محتاط رہنا ہوگا۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی خطرے کی گھنٹے کی طرح ہیں۔ رچن رویندر نے ابھی تک شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رچن رویندرٹیم انڈیا کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ان کا وکٹ لینا بہت ضروری ہوگا۔ رچن رویندرنے 9 میچوں میں 565 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے سنچری اورنصف سنچری بھی لگائی ہیں۔ رچن نے پاکستان اورآسٹریلیا کے خلاف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 108 رن اورآسٹریلیا کے خلاف 116 رن بنائے تھے۔ وہیں ہندوستان کے خلاف 75 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ رچن طوفانی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اچھی گیند بازی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔

ٹرینٹ بولٹ کی بات کریں توانہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ جبکہ ہندوستان اورجنوبی افریقہ کے خلاف ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی 3 وکٹ حاصل کرلئے تھے۔ بولٹ تجربہ کارہیں اور اپنی ٹیم کے لئے کئی مواقع پربہترین کارکردگی کا کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Babar Azam Meets soon with PCB Chief: بابر اعظم اسی ہفتے پی سی بی سربراہ سے کریں گے ملاقات، کپتانی کے ان تین مضبوط دعویداروں کا نام آیا سامنے

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اورپاکستان کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں اس نے انگلینڈ، نیدرلینڈ، بنگلہ دیش اورافغانستان کو ہرایا تھا۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل سے پہلے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ اب وہ ٹیم انڈیا کے خلاف میدان پراترے گی۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

39 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago