اسپورٹس

IND vs ENG Test Series: انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان،سراج، راہل اور جڈیجہ کی واپسی

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں ایک نئے چہرے کو بھی موقع ملا ہے۔ وہیں کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی آخری تین ٹیسٹ میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔بی سی سی آئی نے آخری تین ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں نوجوان آکاش دیپ کو بھی نائب کپتان جسپریت بمراہ، محمد سراج اور مکیش کمار کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپن گیندبازی کے شعبے میں روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کے ساتھ واشنگٹن سندر کو بھی جگہ ملی ہے۔

اسٹار بلے باز اور سابق کپتان وراٹ کوہلی آخری تین ٹیسٹ میں بھی ٹیم میں واپس نہیں آئے۔ ذاتی وجوہات کی وجہ سے وہ پہلے دو ٹیسٹ میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ شریاس ائیر چوٹ کی وجہ سے آخری تین ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ پوری سیریز سے باہر ہیں۔ بی سی سی آئی نے ٹیم کے اعلان کے ساتھ پریس ریلیز میں کہا کہ وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر سیریز کے بقیہ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ بورڈ کوہلی کے فیصلے کا مکمل احترام اور حمایت کرتا ہے۔

رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہل کی شرکت بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے پلیئنگ الیون میں اسی وقت جگہ ملے گی جب بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم انہیں میچ فٹ قرار دے گی۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری 2024 کو راجکوٹ میں شروع ہوگا جبکہ چوتھا ٹیسٹ میچ 23 فروری 2024 کو رانچی میں شروع ہوگا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 07 مارچ 2024 سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم- روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، کے ایل راہل، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر) ، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار اور آکاش دیپ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

15 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

55 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago