قومی

Maulana Tauqeer Raza on Gyanvapi Masjid: میں گیان واپی مسجد چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن ایک شرط ہے، مولانا توقیر رضا کا عجیب وغریب بیان

مولانا توقیر رضا کی گرفتاری کی وجہ سے جمعہ کو اتر پردیش کے بریلی میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے انہیں  گرفتار کر لیا تھالیکن بعد میں چھوڑ دیا۔ گرفتاری سے قبل توقیر رضا نے اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ مندر سے محبت نہیں کرتے۔ دراصل وہ مسلمانوں کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر بی جے پی والے واقعی مندر سے پیار کرتے ہیں تو انہیں پہلے کیلاش مانسروور کو آزاد کرانا چاہیے۔ میں گیانواپی کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

توقیر رضا نے الزام لگایا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ پہلے سے نافذ ہے۔ بی جے پی کے دور سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے ہی۔ مسلم پرسنل لاء بورڈہے، عدالت موجود ہے۔ ایک قانون ہے، پھر بھی ہمارے تمام مقدمات جو عدالت میں جاتے ہیں ان کا فیصلہ یو سی سی کے تحت ہوتا ہے۔ ان کا فیصلہ پرسنل لاء کے تحت نہیں کیا جاتا ،تو پھر یو سی سی کہاں ہے، جب آپ نے اس میں سے کچھ کو  چھوڑ دیا ہے۔ یہ بے ایمانی ہے۔ یہ سب باتیں صرف مسلمانوں کو تنگ کرنے اور ہراساں کرنے کے لیے ہو رہی ہیں۔

توقیر رضا نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو مندروں سے کوئی محبت نہیں۔ اصل میں مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے۔ اگر آپ واقعی مندروں سے محبت کرتے ہیں، تو میں گیانواپی کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ پہلے چین چلو، دیکھو کتنا قبضہ کرلیا ہے۔کیلاش-مانسروور چین کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ انڈیاکا ہے۔ ہماری حکومت نے اسے ہندوؤں کے حوالے کر دیا تھا۔ آپ عالمی طاقت بن چکے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہندوتوا اور مندروں کی بات کرتے ہیں تو مسلمان کمزور ہیں، کیا آپ ان پر بلڈوزر چلا کر ان کی مساجد کو تباہ کریں گے؟ مولانا نے کہا کہ اگر تم اپنے مندر کے لیے ایماندار ہو۔ اپنے ہندوتوا کی خاطر تومیں آپ کے ساتھ جانے کو تیار ہوں۔ چین سے پہلے کیلاش مانسرور کو آزاد کراو۔ میں گیانواپی کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نہ دباو۔ ان کے ساتھ دشمنی نہ کرو۔ مسلمانوں سے دشمنی کرنے والا غدار ہے۔ یہ سب بے ایمان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

18 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago