اسپورٹس

IND vs ENG: دھرم شالہ ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کے لیے پڈیکل کر رہے ہیں ڈیبیو

IND vs ENG: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے لیے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پہلے بولنگ کے لیے میدان میں اتر رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی ہے۔ جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔ دیو دت پڈیکل کو ڈیبیو کا موقع ملا ہے۔ رجت پاٹیدار زخمی ہیں۔

ٹاس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے سیریز میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہاں کی پچ پر اچھا باؤنس ہوگا۔ بلے بازوں کو مدد مل سکتی ہے۔ جسپریت بمراہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ آکاش دیپ کو وقفہ دیا گیا ہے۔ دیو دت پڈیکل ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔ رجت پاٹیدار زخمی ہیں۔

بمراہ رانچی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے لیے نہیں کھیلے تھے۔ انہیں آرام دیا گیا تھا۔ لیکن اب وہ واپس آ گئے ہیں۔ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں بمراہ فی الحال دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے راجکوٹ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل وشاکھاپٹنم میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ حیدرآباد میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی روی چندرن اشون اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ راہل دریوڈ نے انہیں ٹیم انڈیا کی کیپ سونپی۔ اشون اپنی فیملی کے ساتھ میدان میں نظر آئے۔ ان کی بیوی اور دو بچے دھرم شالہ پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جونی بیئرسٹو بھی اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Williamson Breaks Silence On Neil Wagner Retirement: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نیل ویگنر نے کیوں کیا ریٹائرمنٹ کا جذباتی اعلان، کیا انہیں ریٹائر ہونے کے لیے کیا گیا مجبور، جانئے کین ولیمسن نے کیا کہا؟

دھرم شالہ ٹیسٹ کے لیے انڈیا اور انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

بھارت: یشسوی جیسوال، روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، دیو دت پڈیکل، رویندرا جڈیجا، سرفراز خان، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سراج، شریکر بھرت۔

انگلینڈ: جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، بین اسٹوکس (کپتان)، جونی بیرسٹو، بین فاکس (وکٹ کیپر)، ٹام ہارٹلے، شعیب بشیر، مارک ووڈ، جیمس اینڈرسن۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری، پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 5 وکٹ سے ہارا نیوزی لینڈ

 ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی نے نصف سنچری لگاکرٹیم انڈیا کو پہلے ونڈے میں…

5 minutes ago

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

2 hours ago