قومی

SIT Report on Illegal Madarsas In UP:یوپی میں 13 ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش، ایس آئی ٹی نے جانچ کے بعد حکومت کو سونپی رپورٹ،جانئے کیا ہے ان مدارس پر الزام

اترپردیش میں 13 ہزار مدارس کو بند کرنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے چونکہ ایس آئی ٹی کی جانچ میں ان تمام مدارس کو غیر قانونی پایا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ مکمل کرکے یوگی حکومت کو رپورٹ پیش کردی ہے جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ قریب 13 ہزار مدراس ایسے ہیں جو غیر قانونی ہیں جنہیں بند کرنا چاہیے۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 13 ہزار مدراس ایسے ہیں جن میں سے بیشتر کے رابطے خلیجی ممالک سے ہیں ۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق 13ہزار میں سے زیادہ ترمدارس یوپی کے نیپال سے ملحقہ سرحدوں کے آس پاس آباد ہیں ۔

نیپال سے ملحقہ اضلاع میں زیادہ تر ایسے مدارس ہیں جو غیر قانونی ہیں اور ان میں سے بیشتر مدارس کے رابطے خلیجی ممالک سے ہیں۔  ایس آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں یہ واضح ہے کہ ایس آئی ٹی نے پورے یوپی میں قریب 13 ہزار مدارس پر تالے لگانے کی سفارش کردی ہے ۔ فی الحال اس رپورٹ پر ریاستی حکومت کا بیان آنا باقی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کئی مدارس ایسے ہیں جو اپنے کھاتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مدارس حوالگی سے حاصل ہونے والی رقم سے بنائے گئے ہیں۔ آپریٹرز نے بتایا ہے کہ مدارس خلیجی ممالک سے ملنے والے عطیات سے بنائے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے مدارس کی فنڈنگ ​​کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی تھی۔ یوپی ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں پایا کہ ان غیر قانونی مدارس میں تبدیلی  مذہب کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر مدارس کو بیرون ملک سے فنڈز مل رہے تھے۔ ان مدارس کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ برسوں میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نیپال کی سرحد سے متصل شہروں میں 80 مدارس میں بیرونی ممالک سے تقریباً 100 کروڑ روپے کی فنڈنگ ​​حاصل کی گئی۔ پچھلے 25 سالوں میں بہرائچ، شراوستی، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر جیسے اضلاع میں اس طرح کے مدارس تیزی سے بنائے گئے ہیں۔

تحقیقات کرنے والے افسران میں اقلیتی محکمہ کے افسران اور اے ٹی ایس کے اے ڈی جے بھی شامل تھے۔ اس ٹیم نے تمام مدارس کی چھان بین کی تو ان میں سے 13 ہزار مدارس غیر قانونی پائے گئے۔ یہ جانچ پورے اتر پردیش کے مدارس میں کی گئی، خاص طور پر یوپی کے 7 اضلاع میں جو کہ لکھیم پور، بہرائچ، پیلی بھیت، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر جو نیپال کی سرحد سے متصل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

16 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago