اسپورٹس

IND W vs ZIM W 2nd T20I: دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے صرف 53 گیندوں میں حاصل کیا ہدف، عالمی ریکارڈ توڑا، شیفالی اور نکی کا جلوہ

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ پہلے میچ میں لڑکھڑانے کے بعد واپسی کرنے والی بھارتی ٹیم نے اس بار زمبابوے کو کوئی موقع نہیں دیا۔ زمبابوے کو صرف 102 رنز پر روکنے کے بعد بھارت نے محض 53 گیندوں میں ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارت کی جیت میں نکی پرساد اور شیفالی ورما نے اہم کردار ادا کیا۔ نکی نے اپنی گیند بازی سے کمال دکھایا، جبکہ شیفالی نے دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو تیزی سے ہدف تک پہنچایا۔

نکی سمیت گیند بازوں کا شاندار مظاہرہ

رائے پور میں اتوار، 18 اکتوبر کو کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی زمبابوے کی بلے بازی متاثر کن نہیں رہی۔ توقع کے مطابق بھارتی گیند بازوں نے زمبابوے کے ناتجربہ کار بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ گزشتہ میچ میں ہی اپنا ڈیبیو کرنے والی نکی پرساد نے اس مقابلے میں پہلی بار گیند بازی کی۔ انہوں نے ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ ایسا کرنے والی پہلی بھارتی کرکٹر بن گئیں۔

شیفالی کا طوفان، بھارت کی ریکارڈ جیت

اس کے بعد بھارتی بلے بازوں کی باری آئی۔ گزشتہ میچ میں زمبابوے نے محض 19 رنز کے اندر بھارت کے ابتدائی چار بلے بازوں کو پویلین بھیج کر سنسنی پیدا کردی تھی، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ شیفالی ورما نے میدان میں اترتے ہی جارحانہ بلے بازی شروع کردی اور زمبابوے کے گیند بازوں کو دباؤ میں ڈال دیا۔ انہوں نے چھکا لگا کر صرف 24 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ شیفالی نے کپتان اسمرتی مندھانا کے ساتھ 96 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ اس کے بعد اگلی چھ گیندوں کے اندر مندھانا نے ناٹ آؤٹ 47 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ بھارت نے یہ مقابلہ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹیم نے صرف 8.5 اوورز، یعنی 53 گیندوں میں ہدف حاصل کرلیا اور 67 گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی درج کی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے خواتین ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس تھا، جس نے اسی سال زمبابوے کے خلاف 65 گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Kharge on Delimitation Bill: ’’جمہوریت اور ایس سی-ایس ٹی کے حقوق خطرے میں…‘‘، حد بندی پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 2026 کی مردم شماری کے اعداد و شمار…

29 minutes ago

Begusarai Firing News: بیگوسرائے میں دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ، دو کم عمر لڑکوں کو ماری گولی، ایک کی موت، دوسرا شدید زخمی

بہار کے بیگوسرائے میں پھلوڑیا تھانہ علاقے کے نپنیا مڈل اسکول کے قریب بدمعاشوں نے…

32 minutes ago

PM Modi Shares Photos from Murugan Temple: پی ایم مودی نے مدورئی کے مروگن مندر کی تصاویر شیئر کیں، لکھا: ’ویٹری ویل مروگنوکو اروگرا‘

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ یہ تصاویر مدورئی کے تروپّرنکنڈرم میں واقع ارولمیگو سبرامنیا…

46 minutes ago

Nari Shakti: ناری شکتی سے کیا وعدہ ہر حال میں نبھائیں گے، حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل پر بولے پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے ملک کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت خواتین…

2 hours ago