نئی دہلی: قومی راجدھانی نئی دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں منعقد ہونے والے شاندار دسہرہ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس بار تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کی خبر سے منتظمین اور مقامی لوگوں میں خاصا جوش و خروش ہے۔ شری رام لیلا کمیٹی اندرپرستھ کے چیف کنوینر رجت کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم منگل کو آئی پی ایکسٹینشن میں دسہرہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اس بار خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور صرف پاس رکھنے والے افراد کو ہی تقریب گاہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
شناختی پاس کے بغیر نہیں ملے گی انٹری
رجت کمار نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ہم سب کے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ وزیر اعظم منگل کو یہاں آ رہے ہیں، جو کمیٹی اور خاص طور پر یمنا پار کے رہنے والوں کے لیے خوشی کا بڑا موقع ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر سبھی کو شناختی کارڈ (آئی ڈی پاس) جاری کیے جا رہے ہیں اور صرف انہی لوگوں کو اندر جانے کی اجازت ہوگی، جن کے پاس یہ پاس ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا، ’’سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دو طرح کے پاس جاری کیے گئے ہیں۔ پہلے جو پاس تقسیم کیے گئے تھے، وہ الگ ہیں اور اب جو پاس تقسیم کیے جا رہے ہیں، وہ الگ ہیں۔ دونوں طرح کے پاس کے ذریعے داخلہ ہوگا۔ سکیورٹی کے مقصد سے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘
تیاریوں پر باریک بینی سے نظر
رجت کمار نے کہا کہ بھگوان رام کے آشیرواد سے تمام تیاریاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بھگوان کی مکمل کرپا ہے۔ کوئی پریشانی نہیں آئے گی، تمام انتظامات پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس بار سب کچھ اچھا ہوگا۔ ہم سب کی بھگوان بھولے ناتھ اور شری رام سے کی گئی دعائیں قبول ہوں گی۔‘‘
سکیورٹی کے لیے اضافی انتظامات
کمیٹی کے مطابق، وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کرکے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔ داخلی راستوں پر جانچ، شناختی پاس کی پابندی اور بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تقریب گاہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…