مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے پنجاب کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شاہ نے کہا کہ نشے کی وجہ سے کئی خاندان اپنے بچوں کو کھو چکے ہیں اور یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔
متاثرہ خاندانوں سے کریں گے ملاقات
امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 20 اکتوبر کو مانسا، سنگرور اور گورداسپور جائیں گے۔ اس دوران وہ ان لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے مبینہ طور پر چِٹّا کے کاروبار کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور حالیہ دنوں میں اپنی جان گنوا دی۔ امت شاہ نے کہا کہ ان خاندانوں کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
چِٹّا کے کاروبار میں ملوث افراد کو بنایا نشانہ
وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ پنجاب میں چِٹّا (مصنوعی منشیات) کا کاروبار حکومت کی سرپرستی میں پھل پھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اس غیر قانونی نیٹ ورک کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ڈرانے اور خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
आप-दा सरकार ने पंजाब को नशे के गर्त में धकेलने में कोई कोर-कसर नहीं छोड़ी है, जिसके कारण अनेक परिवारों को अपने बच्चों को खोना पड़ा है। AAP सरकार के संरक्षण में फल-फूल रहे चिट्टा कारोबारियों के खिलाफ आवाज उठाने वाले जिन लोगों को हाल ही में अपना जीवन गँवाना पड़ा, मंगलवार (20 अक्टूबर) को उनके परिजनों से मानसा, संगरूर व गुरदासपुर में मिलूँगा। इन परिवारों ने जो खोया है, उस दुःख को शब्दों में बयान नहीं किया जा सकता। नशे के इस काले कारोबार के खिलाफ उठने वाली आवाजों को दबाने की कोशिश कभी सफल नहीं होगी और प्रदेशवासी इसका मुँहतोड़ जवाब देंगे।
भारत सरकार चिट्टा कारोबारियों को चुन-चुनकर जेल की सलाखों के पीछे भेजेगी और पंजाब सहित पूरे देश को नशे के इस कारोबार से मुक्त बनाकर रहेगी।
— Amit Shah (@AmitShah) October 18, 2026
پنجاب کے لوگوں سے کیا اپیل
امت شاہ نے کہا کہ پنجاب کے لوگ منشیات کے کاروبار اور اس سے وابستہ عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کے مطابق، ریاست کے عوام اب اس مسئلے کے تئیں بیدار ہو چکے ہیں اور منشیات کے خلاف لڑائی میں مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اپنے بیان میں امت شاہ نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت چِٹّا کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلروں کو چن چن کر جیل بھیجا جائے گا اور پنجاب سمیت پورے ملک کو اس غیر قانونی کاروبار سے آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔
بیان کے بعد پنجاب کی سیاست میں گرماہٹ
امت شاہ کے اس بیان کے بعد پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر منشیات کا مسئلہ مرکز میں آ گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کے پنجاب دورے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کو لے کر سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن اور حکمراں پارٹی کے درمیان بیان بازی بھی مزید تیز ہو سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…